BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت:
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
مغربی بنگال میں ہڑتال اور تشدد
بنگال
پولیس نے مظاہرین پر لاٹھی چارج کیا اور ہوئی فائرنگ بھی کی
ہندوستان کی مشرقی ریاست مغربی بنگال کے نندی گرام گاؤں میں پیر کے روز تشدد کے مزید واقعات ہوئے ہیں۔

ہڑتال کی وجہ سے مغربی بنگال میں کاروبارِ زندگی معطل ہو کر رہ گیا ہے۔سڑکوں پر بہت کم ٹریفک نظر آ رہا ہے جبکہ ٹرین سروسز بھی بری طرح متاثر ہوئی ہیں۔

ہڑتال کے دوران مختلف مقامات پر مظاہروں کے دوران نو پولیس اہلکار زخمی ہوئے ہیں جبکہ پولیس نے 350 افرد کو حراست میں لے لیا ہے۔ ہڑتال کے دورن حکمراں جماعت مارکسٹ کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا کے مقامی دفتر کو احتجاجیوں نے نذرِ آتش کر دیا۔ مشتعل ہجوم کو منتشر کرنے کے لیے پولیس کو ہوائی فائرنگ کرنا پڑی۔

کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لیےکولکتہ کی سڑکوں پر بڑی تعداد میں ’ریپڈ ایکشن فورس‘ کے جوان گشت کر رہے ہیں۔ پولیس کے مطابق مظاہرین نے ایک بس کو آگ لگانے کی کوشش کی جسے ناکام بنا دیا گیا۔

نندی گرام میں تشدد کے اندیشے کے سبب مقامی باشندے دوسرے علاقوں کا رخ کر رہے ہیں۔ مشرقی مدناپور ضلع کے نندی گرام گاؤں میں حالات اس وقت خراب ہوئے جب علاقے ميں یہ خبر پھیلی کہ ریاستی حکومت اس علاقے کی زمین پر خصوصی اقتصادی زون بنا رہی ہے

اتوار کو حکمران جماعت کے حامیوں اور حزب اختلاف کے کارکنوں کے درمیان تصادم میں چھ افراد ہلاک ہوگئے تھے۔ اتوار کو ہی احتجاج کے طور پر حزب اختلاف کی جماعتوں نے پوری ریاست میں ہڑتال کا اعلان کیا تھا۔

اطلاعات کے مطابق نندی گرام میں تشدد کے اندیشے کے سبب مقامی باشندے دوسرے علاقوں کا رخ کر رہے ہیں۔ مشرقی مدناپور ضلع کے نندی گرام گاؤں میں حالات اس وقت خراب ہوئے جب علاقے ميں یہ خبر پھیلی کہ ریاستی حکومت اس علاقے کے زمین پر خصوصی اقتصادی زون بنا رہی ہے۔

کولکتہ میں بی بی سی کے نامہ نگار کا کہنا ہے کہ ریاستی حکومت نے صنعت کے فروغ کے لیے 14500 ایکڑ زمین کسانوں سے لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ حکومت کا کہنا ہے کہ نندی گرام کی زمین لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے لیکن ابھی اس سلسلے میں کوئی قانونی نوٹس جاری نہیں کیا گيا ہے۔

گزشتہ مہینے ریاست بنگال میں کار کی فیکٹری لگانے کے‎ لیے ٹاٹا موٹرز کو سنگور میں زمین الاٹ کرنے کے سبب میں ریاستی حکومت کو زبردست مخالفت کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد