BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 18 March, 2007, 07:42 GMT 12:42 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
نندی گرام: سو سے زائد لاپتہ، گرفتاریاں
نندی گرام میں پولیس کی فائرنگ سے ستّر افراد زخمی ہوگئے تھے
ہندوستان کی ریاست مغربی بنگال کے نندی گرام علاقے میں چودہ مارچ کوہونے والی پولیس فائرنگ کی تفتیش کرنے والے مرکزی تفتیشی ادارے سی بی آئی نے دس افراد کو گرفتار کیا ہے اور کثیر مقدار میں دھماکہ خیز مادہ برآمد کيا گیا ہے۔

سی بی آئی کا کہنا ہے کہ نندی گرام کے علاقے کے باشندوں سے جو شکایتیں اسے ملی ہیں ان سے لگتا ہے کہ ایک سو سے زائد افراد لاپتہ ہیں۔

خبر رساں ایجنیسی پی ٹی آئی نے مشرقی مدناپور ضلع کے پولیس سپریٹنڈنٹ جی اے شری نیواس کے حوالے سے بتایا کہ یہ گرفتاریاں سنیچر کی شام سی بی آئی کے چھاپوں کے بعد کھجوری نامی مقام سے کی گئی ہیں۔

مسٹر شری نیواس کے مطابق سی بی آئی ٹیم نے چودہ بندوقیں، پانچ سو راؤنڈ گولا بارود اور موبائل فون برآمد کیے ہیں۔

اس سے قبل سی بی آئی ٹیم نے مقامی پولیس اہلکار کے ساتھ نندی گرام کےقریبی علاقوں کا دورہ کیا تھا۔ دوسری جانب ریاستی حکومت نے سنیچر کی صبح ایک اجلاس کے بعد یہ اعلان کیا تھا کہ متنازعہ نندی گرام کے علاقے میں خصوصی اقتصادی خطے بنانے کے لیے زمین نہیں لی جائےگی۔ حکومت نے
علاقے سے اضافی پولیس فورس ہٹانے کا بھی اعلان کیا ہے۔

نندی گرام میں ہلاکتوں کے بعد اضافی پولیس فورس لگا دی گئی تھی

ریاستی حکومت نے یہ فیصلہ اتحادی جماعتوں کے جانب سے دباؤ کے نتیجے میں کیا ہے۔

مغربی بنگال کے نندی گرام علاقے میں بدھ کو کسان مجوزہ کیمیائی صنعت کے لیے زمین کی الاٹمنٹ کی تجویز کی مخالفت میں احتجاجی مظاہرہ کر رہے تھے۔ اس دوران پولیس نے بے قابو ہجوم پر فائرنگ کی تھی۔

اس واقعہ میں چودہ افراد ہلاک جبکہ ستّر زخمی ہوگئے تھے۔ کولکاتا ہائی کورٹ نے اس واقعہ کی سی بی آئی سے تفتیش کرانے کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد