BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت:
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
باغیوں سے جھڑپ 12 اہلکار ہلاک

چھتیس گڑھ کا دنتے واڑہ ضلع ملک میں سب سے زيادہ ماؤباغیوں کا گڑھ تصور کیا جاتا ہے
بھارت کی ریاست چھتیس گڑھ کے دنتے واڑہ ضلع میں بدھ کو ماؤ نواز باغیوں کے ساتھ ایک جھڑپ کے بعد لاپتہ ہو جانے والے بارہ پولیس اہلکاروں کی لاشیں مل گئی ہیں۔

واقعہ کی تفصیل بتاتے ہوئے ریاست کے ڈائریکٹر جنرل آف پولیس وشو رنجن نے بی بی سی کو بتایا تھا کہ ماؤ باغیوں نے دنتے واڑہ کے ایک علاقے میں سڑک کی مرمت پر گئے پولیس جوانوں پر حملہ کیا، جس کے بعد چالیس پولیس اہلکاروں میں سے بارہ واپس نہيں آئے۔

ان کا کہنا ہے تھا ’اس وقت ماؤ باغیوں کے حملے میں مارے جانے والے جوانوں کی کوئی واضح تعداد بتانا مشکل ہے ، لاپتہ پولیس اہلکاروں کی تلاش جاری ہے اور تلاش مکمل ہونے کے بعد ہی صحیح تعداد کا تعین کیا جا سکے گا۔‘

اس دوران مقامی ذرائع ابلاغ میں لاپتہ بارہ پولیس اہلکاروں کےمارے جانے کی خبریں شا‏ئع ہو ۔ییں اور اب ان کی ہلاکت کی تصدیق ہو گئی ہے۔

بارہ پولیس اہلکاروں میں چار سپیشل پولیس فورس کے اہلکار، چار حوالدار اور ایک انسپکٹر شامل ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ بدھ کی صبح پولیس کی ایک ٹیم مقامی باشندوں کے ساتھ جگر گنڈا کی ایک سڑک کی مرمت کے لیے گئی تھی جسے ماؤ باغیوں نے تباہ کردیا تھا۔ واپسی کے وقت یہ ٹیم دو حصوں میں تقسیم ہوگی۔ ایک ٹیم واپس آگئی جبکہ دوسری ٹیم پر باغیوں نےحملہ کر دیا۔

چھتیس گڑھ کا دنتے واڑہ ضلع ملک میں سب سے زيادہ ماؤباغیوں کے زیر اثر علاقہ شمار کیا جاتا ہے۔ جولائی میں پولیس کی ایک گشتی ٹیم پر ماؤ باغیوں کے حملے میں پچاس سے زیادہ پولیس مارے گئے تھے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد