BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 26 August, 2007, 13:57 GMT 18:57 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
حیدرآباد دھماکوں کی تحقیقات جاری

اس قسم کے دہشت گردانہ حملوں سے حکومت ڈرنے والی نہيں: شیو راج پاٹل
بھارت کی جنوبی ریاست آندھرا پردیش کے دارالحکومت حیدر آباد میں سنیچر کو ہونے والے دھماکوں کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

ہندوستان کی خفیہ ایجنیسی ’را‘ کے علاوہ کئی ديگر خفیہ ایجنسیز بھی اس بات کا پتہ لگانے کی کوشش کر رہی ہیں کہ ان دھماکوں کے پیچھے کس کا ہاتھ ہے۔

ریاست کے وزیراعلیٰ راج شیکھر ریڈی نے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 40 بتاتے ہوئے اس بات پر زور دیا ہے کہ ابھی تک ملنے والے ثبوتوں کی بنیاد پر یہ کہا جا سکتا ہے کہ ان دھماکوں کے پیچھے بنگلہ دیش یا پاکستان کی شدت پسند تنظیموں کا ہاتھ ہے۔وزیراعلیٰ کا یہ بھی کہنا ہے کہ ان دھماکوں کے پیچھے پاکستان کی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی کے ملوث ہونے سے انکار نہیں کیا جا سکتا ہے۔

خفیہ ایجنسیاں دھماکوں کی وجوہات کا پتہ لگانے کی کوشش کر رہی ہیں

تاہم اتوار کو حیدرآباد کے دورے پر آنے والے مرکزی وزیر داخلہ شیو راج پاٹل نے کسی بھی ملک یا شدت پسند گروپ پر حملہ کے ذمہ اداری کا الزم نہيں لگایا۔ ان کا کہنا تھا: ’ کسی ملک یا شدت پسند گروپ کے ملوث ہونے کی بات کو اس طرح ذرائع ابلاغ کے سامنے نہيں کہہ سکتے۔ دھماکے کے سلسلے میں تفتیش کی جا رہی ہے۔‘

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ’ اس قسم کے دہشت گردانہ حملوں سے حکومت ڈرنے والی نہيں اور ہماری پوری کوشش ہے اور ہم شدت پسندی کو پوری طرح سے ختم کرنے میں کامیاب ہوں‘۔

خفیہ اداروں کو دھماکوں کے بارے میں معلومات کے حوالے سے سوال پر شیو راج پاٹل نے کہا کہ’ہمیں اس کے بارے میں کچھ معلومات تھیں لیکن اتنا نہیں پتہ تھا کہ کب اور کہاں دھماکے ہونے والے ہيں‘۔

دریں اثناء حکام کا کہنا ہے کہ مرنے والے چالیس افراد میں سے 38 افراد کی شناخت ہوچکی ہے جن کو ان کے خاندان والوں کے حوالے کیا جا رہا ہے۔

ہمارے نامہ نگار عمر فاروق نے بتایا ہے کہ ہلاک ہونے والے دو افراد کی شناخت کا عمل اس لیے مشکل ہو رہا ہے کیونکہ ان کے جسم کے بعض اعضاء جیسے سر اور چہرہ دھماکوں کی نذر ہوگئے ہیں۔ تاہم امید کی جارہی ہے کہ فورینزک جانچ ہونے کے بعد ان کی شناخت ہو جائے گی۔

دھماکوں کے متاثرین کے پریشان حال رشتہ دار
ریاستی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ زخمیوں کا علاج نجی ہسپتالوں میں کیا جائے گا

دھماکوں میں زخمی ہونے والے تقریباً 50 افراد کو شہر کے مختلف ہسپتالوں میں داخل کرادیا گیا ہے۔ زخمیوں میں سے تین کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔

ریاست کی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ زخمیوں کا علاج نجی ہسپتالوں میں کیا جائے گا۔ حکومت نے دھماکوں میں ہلاک ہونے والوں کے ورثاء کو پانچ پانچ لاکھ روپے معاوضہ اور ایک سرکاری نوکری جبکہ زخمی ہونے والوں کے خاندان والوں کو پچیس پچیس ہزار روپے دینے کا اعلان کیا ہے۔

سنیچر کی شام حیدرآباد شہر میں ہونے والے دو دھماکوں میں 40 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔ پہلا دھماکہ لمبنی پارک کے اوپن ایئر تھیٹر میں ہوا جس وقت یہ واقعہ پیش آیا اس وقت تھیٹر میں تقریباً پانچ سو افراد موجود تھے۔ اس دھماکے میں ہلاک ہونے والے افراد میں ناسک سے تعلق رکھنے والے چار طالبعلم بھی شامل ہیں۔ دوسرا دھماکہ ایک چاٹ کی دکان پر ہوا جہاں دھماکے کے وقت کافی تعداد میں لوگ موجود تھے۔

واضح رہے کہ رواں سال مئی میں حیدرآباد کی مکّہ مسجد میں ایک دھماکہ ہوا تھا جس میں گیارہ افراد ہلاک ہوئے تھے۔ جبکہ اس واقعہ کے بعد پولیس فائرنگ میں کم از کم پانچ افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

دھماکے کا ایک زخمیحیدرآباد میں دھماکہ
مسجد میں دھماکہ، تصاویر میں
جیلحیدر آباد دھماکہ
دھماکے میں خود کش حملہ آور ہلاک ہو گیا
اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد