مکہ مسجد دھماکے: ایک شخص گرفتار | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بھارت کے جنوبی شہر حیدرآباد کی مکہ مسجد میں ہونے والے دھماکوں کے سلسلے میں پولیس نے ایک شخص کو حراست میں لیا ہے۔ ادھر نماز جمعہ کے اجتماعات کے حوالے سے پورے شہر میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ پچھلے جمعہ کو مکہ مسجد میں ہونے والے بم دھماکوں میں گيارہ افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ دھماکوں کے فوراً بعد مظاہرہ کرنے والے افراد پر پولیس کی فائرنگ سے پانچ افراد ہلاک ہوئے تھے جس کے بعد سے شہر میں حالات کشیدہ رہے ہیں۔ پولیس کے مطابق ایک نوجوان شعیب جاگیردار کو ریاست مہاراشٹر کے جالنا ضلع سے حراست میں لیا گيا ہے اور پوچھ گچھ کے لیے حیدرآباد لایا جارہا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ امکان ہے کہ اسی شخص نے مسجد میں دھماکے کے لیے دھماکہ خیز مادہ فراہم کیا تھا۔ حیدرآباد کے پولیس کمشنر بلوندر سنگھ نے بتایا کہ مکّہ مسجد کے آس پاس کے علاقے میں امن و امان برقرار رکھنے کے لیے بڑی تعداد میں حفاظتی دستے تعینات کیے گئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا: ’لوگ ہم سے تعاون کر رہے ہیں اور مجھے امید ہے کہ کوئی پریشانی نہیں ہوگی۔‘ شہر میں پولیس اور نیم فوجی دستوں کے چار ہزار سے زیادہ جوان تعینات ہیں۔گزشتہ رات سے ہی حساس علاقوں میں چوکسی بڑھا دی گئی ہے اور نیم فوجی دستے گشت کر رہے ہیں۔ پولیس کو شک ہے کہ نماز کے بعد لوگوں میں اشتعال پیدا ہو سکتا ہے اسی لیے مسجد کے آس پاس بڑی تعداد میں فساد پر قابو پانےوالی خصوصی پولیس ٹیمیں تعینات کی گئیں ہیں اور چار مینار کے آس پاس کے علاقے کو خاردار تاروں سے گھیر لیا گیا ہے۔ نمازیوں پر مسجد میں بیگ، سامان اور موبائل فون لے جانے کی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ پولیس کو شک ہے کہ مسجد میں جو دھماکہ ہوا وہ موبائل فون کی مدد سے کیا گیا تھا۔ دھماکے کے بعد مسجد کے راستوں پر کیمرے نصب کر دیے گئے ہیں اور میٹل ڈی ٹیکٹر سے لوگوں کی جانچ کی جارہی ہے۔ |
اسی بارے میں جس وقت دھماکہ ہوا: خصوصی ویڈیو18 May, 2007 | صفحۂ اول مسجد میں دھماکہ، چودہ افراد ہلاک18 May, 2007 | انڈیا ’مکہ مسجد دھماکہ، تفتیش CBI سے‘22 May, 2007 | انڈیا حیدرآباد میں ہڑتال، کشیدگی برقرار19 May, 2007 | انڈیا ممبئی: عمارت کو بم سے اڑانےکی دھمکی23 May, 2007 | انڈیا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||