حیدرآباد دکن میں دھماکے، 30 ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ہندوستان کی جنوبی ریاست آندھرا پردیش کے دارالحکومت حیدرآباد شہر میں دو دھماکوں میں کم سے کم تیس افراد ہلاک جبکہ پچاس زخمی ہو گئے ہیں۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق ان دھماکوں کی وجہ کا پتہ نہیں چل سکا ہے۔ اطلاعات کے مطابق ایک پہلا دھماکہ اوپن ایئر تھیٹر میں ہوا ہے جس وقت یہ واقعہ پیش آیا اس وقت تھیٹر میں تقریباً پانچ سو افراد موجود تھے جبکہ دوسرا دھماکہ ایک چاٹ کی دکان پر ہوا ہے جہاں دھماکے کے وقت کافی تعداد میں لوگ موجود تھے۔ اطلاعات کے مطابق دھماکے کے مقام پر چوبیس افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ آندھرا پردیش کے وزیراعلیٰ وائی ایس آر ریڈی نے کہا کہ یقینی طور پریہ ایک دہشتگردانہ کارروائی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ فی الوقت عام شہریوں کو کسی قسم کی افواہوں پر یقین نہیں کرنا چاہیے۔ اس وقت پر امن طریقے سے حالات کا سامنا کرنا چاہیے۔
ریاست کے وزیر داخلہ کے جنا ریڈی کا کہنا تھا کہ ابتدائی تفتیش سے پتہ چلا ہے کہ دھماکے کے لیے انتہائی حساس دھماکہ خیز مادے کا استعمال کیا گیا ہے۔ دھماکوں کے بعد شہر ميں افراتفری کا ماحول پیدا ہو گیا ہے۔ دھماکوں کے بعد پورے شہر میں ریڈ الرٹ نافذ کر دیا گیا ہے۔ شہر میں سڑکوں پر جگہ جگہ ٹریفک جام ہو گئی ہے۔ لوگ اپنے گھروں کی طرف جا رہے ہیں۔ ادھر دھماکوں میں زخمی تقریبا پچاس افراد کو مختلف ہسپتالوں میں داخل کروایا جا رہا ہے۔ شہر میں سنیچر کو پورے دن بارش ہوتی رہی تھی جس کی وجہ سے تھیٹر میں لیزر شو دیکھنے والوں کی تعداد کافی کم تھی۔ واضح رہے کہ رواں سال مئی میں حیدرآباد کی مکّہ مسجد میں ایک دھماکہ ہوا تھا جس میں گیارہ افراد ہلاک ہوئے تھے۔ جبکہ اس واقعہ کے بعد پولیس فائرنگ میں کم از کم پانچ افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ | اسی بارے میں ’مکہ مسجد دھماکہ، تفتیش CBI سے‘22 May, 2007 | انڈیا مکہ مسجد دھماکے: ایک شخص گرفتار25 May, 2007 | انڈیا حیدرآباد میں ہڑتال، کشیدگی برقرار19 May, 2007 | انڈیا مسجد میں دھماکہ، چودہ افراد ہلاک18 May, 2007 | انڈیا حیدر آباد دھماکہ: ملزمان کا ریمانڈ19 December, 2005 | انڈیا مکہ مسجد دھماکہ، جالنہ سے گرفتاری01 June, 2007 | انڈیا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||