جوہری معاہدے کی منظوری | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ہندوستان کی حکومت نے امریکہ کے ساتھ غیر فوجی جوہری تعاون سے متعلق معاہدے کو منظوری دے دی ہے۔ اس معاہدے پر اتفاق رائے گزشتہ ہفتے واشنگٹن میں ہوگیا تھا۔ حکومت کا کہنا ہے کہ جوہری معاہدے میں ہندوستان کی تشویش کا خیال رکھا گیا ہے۔ وزیر اعظم منموہن سنگھ کی سربراہی میں مرکزی کابینہ کی سیاسی اور سلامتی امور کی کمیٹیوں کی ایک مشترکہ اجلاس میں اس سمجھوتے کی منظوری دی گئی ہے۔ تقریباً ایک گھنٹے تک جاری رہنے والی میٹنگ کے بعد وزیر خارجہ پرنب مکھرجی نے کہا کہ ’اس معاہدے میں ہندوستان کی تشویش کا پوری طرح سے خیال رکھا گیا ہے۔‘ میٹنگ میں وزیر خارجہ کے علاوہ وزیر دفاع اے کے انٹونی، وزیر داخلہ شیو راج پاٹل، وزیر خزانہ پی چدمبرم، زراعت کے وزیر شرد پوار اور ریلوے کے وزير لالو پرساد یادو بھی موجود تھے۔ میٹنگ میں ہند امریکہ جوہری تعاون کے معاہدے کے مختلف پہلوؤں پر تفصیل سے غور کیا گیا۔ ون ٹو تھری کے نام سے جانے جانے والے اس معاہدے کے بارے میں وزیر اعظم اگست میں پارلیمنٹ میں بیان دیں گے۔ 1-2-3 سمجھوتہ امریکہ کے جوہری توانائی کے قانون کا حصہ ہے۔ اس میں کسی بھی ملک کے ساتھ جوہری معاہدہ کرنے کے لیے مختلف شرائط کی تفصیلات دی گئی ہیں۔ گزشتہ ہفتے ہندوستان کے قومی سلامتی کے مشیر ایم کے نارائن کی سربراہی میں ایک وفد نے جوہری ہتھیاروں، ایندھن کی فراہمی اور جوہری ایندھن کے دوبارہ استعمال سے متعلق اپنی تشویش سے واشنگنٹن میں اپنے ہم منصب کو آگاہ کیا تھا۔ وزیر اعظم جمعرات کو بائيں بازو کی جماعتوں کے رہنماؤں کو اس معاہدے کی تفصیلات سے آگاہ کريں گے۔ بائيں بازو کی جماعتیں امریکہ سے جوہری معاہدے کی مخالفت کرتی رہی ہیں۔ | اسی بارے میں جوہری معاہدہ: ہند امریکہ مذاکرات28 May, 2007 | انڈیا جوہری معاہدہ پینل سے منظور28 June, 2006 | انڈیا انڈیا،امریکہ جوہری معاہدے پر غور27 June, 2006 | انڈیا جوہری معاہدے میں پیچیدگی18 April, 2006 | انڈیا ہند،روس بڑھتا ہواجوہری اشتراک 17 March, 2006 | انڈیا جوہری معاہدے کا خیر مقدم03 March, 2006 | انڈیا انڈیا،امریکہ کی جوہری شراکت03 March, 2006 | انڈیا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||