فرضی تصادم، CBI کی تفتیش نہیں | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ہندوستان کی سپریم کورٹ نے پولیس مقابلے میں سہراب الدین کی ہلاکت کے معاملے میں مرکزی تفتیشی ادارے سی بی آئی سے تفتیش کرانے کی درخواست مسترد کردی ہے۔ عدالت کا کہنا ہے کہ وہ گجرات سی آئی ڈی کی جانچ سے مطمئن ہے۔ تاہم اس نے سی آئی ڈی انسپکٹر گیتا جوہری کو حکم دیا ہے کہ وہ تفتیش کی رپورٹ براہ راست عدالت کو دیں گي۔ ان سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ تفتیش کے عمل میں وہ کسی بھی اعلی افسر کو جوابدہ نہیں ہیں اور اس معاملے کی پوری آزادی کے ساتھ تفتیش کرسکے گیں۔ فرضی تصادم کا یہ واقعہ نومبر 2005 میں پیش آیا تھا جس میں گجرات اور راجستھان پولیس کے تین اعلیٰ افسران نے سہراب الدین نامی ایک شخص کو لشکرِ طیبہ کا دہشت گرد بتا کر ایک فرضی تصادم میں ہلاک کر دیا تھا۔ گجرات حکومت نے عدالت کو بتایا کہ ان کی بیوی کوثر بی کو بھی چند دن کے بعد جلا کر قتل کر دیا تھا۔ سی آئی ڈی نے تمام متعلقہ پولیس افسروں کے بیانات ویڈیو ٹیپ کیے ہیں۔
سہراب الدین کے بھائي رباب الدین نے سپریم کورٹ میں یہ درخواست کی تھی کہ فرضی تصادم کے اس معاملے کی تفتیش سی بی آئی سے کرائی جائے کیونکہ انہیں گجرات پولیس پر بھروسہ نہیں ہے۔ گجرات حکومت نے سی بی آئی سے جانچ کرانے کی یہ کہہ کر مخالفت کی تھی کہ سی آئی ڈی کی تفتیش اطمینان بخش طریقے سے چل رہی ہے اس لۓ سی بی آئی سے تفتیش کرانے کی ضرورت نہیں ہے۔ سپریم کورٹ کے آج کے فیصلے سے گجرات حکومت نے راحت کی سانس لی ہے کیونکہ سی بی آئی کی تفتیش سے اس کے لئے پیچیدگیاں پیدا ہوسکتی تھیں ۔ اس معاملے میں سیاسی رہنماؤں کے ملوث ہونے کی بھی خبریں ہیں۔ اب تک سی آئی ڈی کی تفتیش میں نہ تو کوثر بی کی لاش کی باقیات برآمد کی جاسکی ہیں اور نہ ہی ملزمان کے بیانات مجسٹریٹ کے سامنے ریکارڈ کیے گۓ ہیں۔ | اسی بارے میں زیرِ حراست پولیس افسران کی معطلی06 May, 2007 | انڈیا گجرات: پولیس افسروں کا ریمانڈ05 May, 2007 | انڈیا فرضی تصادم: مزید پولیس اہلکار گرفتار03 May, 2007 | انڈیا گجرات پولیس مقابلے: مذہبی رنگ 02 May, 2007 | انڈیا فرضی تصادم : نئے انکشافات01 May, 2007 | انڈیا گجرات: سہراب کی بیوی بھی قتل30 April, 2007 | انڈیا اصل مجرم بےنقاب کریں:کانگریس26 April, 2007 | انڈیا فرضی تصادم : تین پولیس افسرگرفتار24 April, 2007 | انڈیا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||