BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 06 May, 2007, 12:32 GMT 17:32 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
زیرِ حراست پولیس افسران کی معطلی
انڈین پولیس(فائل فوٹو)
ایک ذیلی عدالت نےگرفتار افسران کی حراست میں آٹھ مئی تک توسیع کی تھی
ریاست گجرات میں حکومت نے ’جعلی پولیس مقابلوں‘ کے معاملے میں گرفتار گجرات کیڈر کے دو سینئر پولیس افسران کو معطل کر دیا ہے۔

ان دونوں پولیس افسران سمیت تین پولیس افسروں پر دو سال قبل ایک جعلی پولیس مقابلے میں ایک مسلم نوجوان کو قتل کرنے کا الزام ہے۔

اطلاعات کے مطابق سرحدی رینج کے ڈپٹی انسپکٹر جنرل ڈی جے ونجارا اور خفیہ ادارے کے سپرٹنڈنٹ آف پولیس راج کمار پنڈیان کو سنیچر کو معطل کیا گیا۔

دونوں پولیس افسران کی معطلی کا عمل اس ضابطے کے تحت عمل میں آیا ہے جس میں یہ کہا گیا ہے کہ جب کوئی پولیس اہلکار اڑتالیس گھنٹے سے زیادہ پولیس حراست میں رہتا ہے تو اسے معطل سمجھا جائے گا۔

ہفتے کے روز احمدآباد میں ایک ذیلی عدالت نےان گرفتار پولیس افسران کی حراست میں آٹھ مئی تک توسیع کر دی تھی۔ یاد رہے کہ ’جعلی پولیس مقابلوں‘ کے معاملے میں چند روز قبل تین پولیس افسران کوگجرات پولیس نے گرفتار کیا تھا۔جن میں ایک پولیس افسر کا تعلق راجستھان کیڈر سے ہے۔

گجرات سی آئی ڈی اس معاملے کی تفتیش کر رہی ہے۔ سی آئی ڈی نے عدالت سے ان افسران کے نفسیاتی معائنے کی اجازت کا مطالبہ کیا ہے۔ اس معاملے کی آئندہ سماعت آٹھ مئی کو ہونا ہے۔

خیال رہے کہ ’جعلی پولیس مقابلے‘ کا یہ واقعہ نومبر دو ہزار پانچ کا ہے جس ميں سہراب الدین نامی ایک مسلم نوجوان کو لشکر طیبہ کا دہشتگرد قرار دے کر احمد آباد میں ایک جعلی پولیس مقابلے میں ہلاک کر دیا گيا تھا۔ ان کی ہلاکت کے چند روز بعد ان کی بیوی کوثر بی بی کو بھی ایک اور جعلی پولیس مقابلے میں قتل کر دیا گیا تھا جبکہ اس واقعہ کے بعد مقتول سہراب الدین کے ایک اور ساتھی تلسی رام پرجاپتی لاپتہ ہیں۔

 فرضی تصادم ميں ملوث ہونے کے الزام میں تین پولیس اہلکاروں کو گرفتار کیا ہے تین پولیس افسر گرفتار
فرضی تصادم معاملے ميں تین پولیس اہلکار گرفتار
گجرات کا فرضی تصادم معاملہ اب فرقہ پرستی کا رنگ دینے کی کوشش ہورہی ہے۔جعلی مقابلے
جعلی پولیس مقابلے پرمذہبی رنگ
گجرات: پانچ سال بعد
ناسازگار حالات، انصاف کیلیے ترستے مسلمان
اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد