مہاراشٹر: ظہیرہ شیخ کی رہائی | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
انڈیا کی ریاست مہاراشٹر کی ناسک جیل کے حکام کے مطابق گجرات بیسٹ بیکری کیس کی اہم گواہ ظہیرہ شیخ کو بدھ کو ناسک جیل سے رہا کردیا گیا ہے۔ ظہیرہ کو انڈیا کی عدالت ِعالیہ نے عدالت میں حلف لے کر جھوٹ بولنے کے لیے ایک سال قید اور پچاس ہزار روپیہ جرمانہ کی سزا دی تھی۔ ظہیرہ گزشتہ ایک سال سے جیل میں سزا کاٹ رہی تھیں۔ انہیں یہ سزا سپریم کورٹ نے دی تھی۔ عدالت میں بار بار بیان بدلنے پر عدالت نے ایک اعلیٰ اختیاراتی کمیٹی تشکیل دی تھی جس نے تحقیق کے بعد عدالت کو بتایا تھا کہ ’ظہیرہ جھوٹی ہیں‘۔ اس رپورٹ کے بعد عدالت نے ظہیرہ کو ایک سال قید اور پچاس ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی تھی۔ جرمانہ ادا نہ کرنے کی صورت میں تین ماہ کی مزید قید کی سزا کا حکم تھا لیکن سات مارچ کو سپریم کورٹ نے ظہیرہ شیخ پر توہین عدالت کے سبب عائد کیے جانے والے پچاس ہزار روپے کے جرمانے کی ادائیگی معاف کر دی تھی۔ ظہیرہ شیخ کے وکیل نے عدالت کو بتایا تھا کہ ظہیرہ اپنی ایک سال کی سزا پوری کر چکی ہیں اور وہ غریب ہیں اور اس حالت میں نہیں ہیں کہ وہ جرمانے کی رقم ادا کر سکیں۔ ظہیرہ بیسٹ بیکری کیس کی اہم گواہ ہیں۔ انہوں نے پہلے گجرات کی عدالت میں پولس کو دیے گئے بیان سے انحراف کیا بعد میں کہا کہ انہیں چونکہ مقامی سیاستدنوں نے دھمکایا تھا اس لیے ان انہوں نے بیان بدلا تھا۔
سٹیزن فار جسٹس اینڈ پیس کے ممبران اور خاص طور پر اس کی ممبر اور صحافی تیستا سیتلواد کی کوششوں سے سپریم کورٹ نے پہلی مرتبہ ایک تاریخی فیصلہ دیا تھا کہ بیسٹ بیکری کیس کو گجرات کی عدالت سے مہاراشٹر میں منتقل کیا جائے۔ ممبئی کی ایک خصوصی عدالت میں بیسٹ بیکری مقدمہ شروع ہوا اور یہاں ایک بار پھر ظہیرہ نے پانسہ پلٹ دیا۔ انہوں نے پھر بیان بدلا اور تیستا کو شبہ کے کٹہرے میں کھڑا کر دیا۔ سپریم کورٹ کی جانب سے نامزد کمیٹی نے تیستا کو بے قصور قرار دیا جس کے بعد عدالت نے ظہیرہ کو سزا سنائی تھی۔ ظہیرہ کے بھائی نصیب اللہ، ان کی بہن ساحرہ اور ماں پر بھی عدالت نے حلف لے کر جھوٹی گواہی دینے کے مقدمہ چلایا تھا۔ عدالت نے انہیں معمولی جرمانہ کی سزا دی تھی۔ رپورٹ کے مطابق یکم مارچ سن دو ہزار دو میں شرپسندوں نے بیسٹ بیکری کو آگ لگا دی تھی جس میں چودہ افراد زندہ جل گئے تھے۔ ظہیرہ اس سانحہ کی چشم دید گواہ ہیں۔ |
اسی بارے میں ظہیرہ شیخ کی خود سپردگی 10 March, 2006 | انڈیا ظہیرہ: ’ممبئی پولیس سے خطرہ‘16 March, 2006 | انڈیا بیسٹ بیکری: ملزموں کی شناخت16 November, 2004 | انڈیا بیسٹ بیکری: ’سی بی آئی تفتیش کرے‘06 November, 2004 | انڈیا بیسٹ بیکری: سماعت شروع19 August, 2004 | انڈیا بیسٹ بیکری کیس: گرفتاریوں کا حکم19 July, 2004 | انڈیا بیسٹ بیکری کیس: نو ملزموں کو سزا24 February, 2006 | انڈیا بیسٹ بیکری کیس: ظاہرہ کو سزا08 March, 2006 | انڈیا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||