BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 10 March, 2006, 16:49 GMT 21:49 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
ظہیرہ شیخ کی خود سپردگی

عدالت کے سامنے خودسپردگی، نقاب میں ظہیرہ شیخ
گجرات بیسٹ بیکری کیس کی منحرف اہم گواہ ظہیرہ شیخ نے، جنہیں سپریم کورٹ نے ایک سال قید کی سزا سنائی ہے، جمعہ کے روز ممبئی کی ایک عدالت کے سامنے خودسپردگی کر دی.-

مجگاؤں کی جس عدالت نے بیسٹ بیکری کیس کے نو مجرمان کو عمر قید کی سزا سنائی تھی اسی عدالت کے جج ابھے تھپسے کے سامنے ظہیرہ شیخ نے شام چھ بج کر چھبپیس منٹ پر خود سپردگی کی۔ سرکاری وکیل منجولا راؤ بھی اس موقع پر موجود تھیں۔

عدالت نے ظہیرہ کو تیرہ مارچ تک حراست میں رکھنے کا حکم دیا ہے اور پیر کے روز اس بات کافیصلہ کیا جائے گا کہ انہیں کس ریاست (مہاراشٹر یا گجرات) کی جیل میں قید رکھا جائے جہاں وہ خود کو محفوظ سمجھیں۔

اطلاعات کے مطابق ظہیرہ شیخ صدر جمہوریۂ ہند ڈاکٹر عبدالکلام سے رحم کی درخواست کریں گی۔ سپریم کورٹ کے فیصلہ کے بعد سے ظہیرہ کو ممبئی اور گجرات کی پولیس شدت کے ساتھ تلاش کر رہی تھی۔

عدالت کے فیصلہ سے قبل ظہیرہ ممبئی کے مضافات میں اپنی بہن سائرہ کے ساتھ رہ رہی تھیں لیکن جیسے ہی فیصلہ سامنے آیا ظہیرہ لاپتہ ہو گئیں۔ گجرات پولیس ان کی تلاش میں ممبئی بھی آئی تھی اور اس نے ظہیرہ کی بہن کے گھر بھی چھاپہ مارا لیکن ظہیرہ کا کوئی پتہ نہیں چلا۔

بتایا جاتا ہے کہ ظہیرہ کے بھائی نفیت اللہ کی گردوں کی خرابی کی وجہ سے کچھ دن پہلے ہی موت واقع ہو گئی تھی۔

سماجی کارکن تیستا سیتلواد جن کی کوششوں پر سپریم کورٹ نے یہ کیس گجرات سے مہاراشٹر ٹرانسفر کیا

ظہیرہ کو عدالت میں حلف لے کر جھوٹ بولنے کے معاملہ میں ایک سال کی قید اور پچاس ہزار روپیہ جرمانہ کی سزا ہوئی ہے۔ عدالت نے اپنے اسی فیصلہ میں ظہیرہ کے تمام اثاثوں کو منجمد کرنے کا حکم دیا اور انکم ٹیکس کو اس کے کھاتوں کی جانچ کا بھی حکم دیا تھا کیونکہ تہلکہ ڈاٹ کوم نے مبینہ طور پر ظہیرہ کو رشوت لیتے ہوئے بے نقاب کیا تھا۔

عدالت نے بھارتیہ جنتا پارٹی کے ممبر اسمبلی مدھو شری واستو کی بھی جانچ کا حکم دیا تھا۔

عدالت نے ظہیرہ کی ماں سحرالنساء اور ان کے دو بھائیوں کو بھی منحرف ہونے کے معاملہ میں بیس مارچ تک وجہ بتاؤ نوٹس جاری کیا ہے۔

گجرات میں فسادات کے دوران ہنومان ٹیکری پر واقع بیسٹ بیکری میں ظہیرہ کے گھر کے لوگ کچھ ملازمین اور اطراف کے لوگ پناہ لیے ہوئے تھے۔ شر پسندوں نے پیٹرول بم سے بیکری کو جلا دیا تھا جس میں چودہ افراد جل کر ہلاک ہو گئے تھے۔ ظہیرہ نے پولیس کی فرسٹ انفارمیشن رپورٹ میں ملزمان کو پہچان کر ان کے نام لکھوائے تھے لیکن فاسٹ ٹریک عدالت میں سماعت کے دوران وہ منحرف ہوگئی۔

ظہیرہ بھارتی سماج کی عکاس
 ظہیرہ ہمارے سماج کے خراب سسٹم کا ایک مہرہ ہے اس لیے اس پورے معاملہ کے پیچھے جو اہم گناہگار ہیں انہیں گرفتار کر کے ان پر مقدمہ چلنا چاہیئے ۔
سماجی کارکن تیستا سیتلواد

بعد میں سماجی کارکن تیستا سیتلواد کے سامنے جو اس پورے معاملہ پر نظر رکھے ہوئے تھیں، ظہیرہ شیخ نے کہا تھا کہ انہیں دھمکیاں دی جارہی تھیں اس لیے انہوں نے عدالت میں جھوٹ بولا تھا۔ معاملہ سپریم کورٹ پہنچا۔وہاں بھی ظہیرہ نے کہا کہ انہیں اور ان کے گھر کے افراد کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دی جارہی تھیں اور وہ وہاں محفوظ نہیں ہیں۔

اس کے بعد سپریم کورٹ نے پہلی مرتبہ کسی ریاست کا کیس دوسری ریاست میں چلانے کا حکم جاری کیا۔ اس حکم کے بعد یہ مقدمہ گجرات سے مہاراشٹر منتقل کردیا گیا۔ مہاراشٹر کے شہر ممبئی کی عدالت کے سامنے ظہیرہ پھر مکر گئیں اور انہوں نے تیستا پر سیتلواد پر الزامات کی بوچھار کر دی۔

سپریم کورٹ کی اعلیٰ اختیاراتی کمیٹی نے تفتیش شروع کی اور پھر اس کمیٹی کی تفتیش کے بعد عدالت نے ظہیرہ کو سزا سنائی۔

سٹیزن فار جسٹس اینڈ پیس کی جنرل سکریٹری اور سماجی کارکن تیستا سیتلواد نے، جن کی کوششوں سے بیسٹ بیکری کیس کو گجرات سے ممبئی کی عدالت منتقل کیا گیا تھا، بی بی سی اردو ڈاٹ کام سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ’ظہیرہ ہمارے سماج کے خراب سسٹم کا ایک مہرہ ہیں اس لیے اس پورے معاملہ کے پیچھے جو اہم گناہگار ہیں انہیں گرفتار کر کے ان پر مقدمہ چلنا چاہیئے ۔‘

گجرات فسادات
دو سال قبل فسادات میں سینکڑوں افراد مارے گئے
 بشدلی ڈائری
بش ریلی، مادھوری، امرسنگھ اور جسیکا
اسی بارے میں
ظاہرہ شیخ کا حقہ پانی بند
25 December, 2004 | انڈیا
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد