BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 16 August, 2004, 10:57 GMT 15:57 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
گجرات فسادات: سرکاری وکیل مقرر

News image
ہندوستان کی سپریم کورٹ نے گجرات فسادات کے متعلق مشہور بیسٹ بیکری کیس میں عینی شاہد ظہیرہ شیخ کی درخواست پر دو وکیل مقرر کیے ہیں۔

بھارت کی سپریم کورٹ نے مقدمہ گجرات سے باہر مہاراشٹرا میں منتقل کرنے کا حکم دیا تھا کیونکہ ایک فریق کا کہنا تھا کہ ریاست گجرات کی حکومت ملزموں کو تحفظ دے رہی ہے اور مقامی پولیس ملزموں سے ملی ہوئی ہے۔

سپریم کورٹ کی طرف سےمقدمہ مہاراشٹر میں منتقل کرنے کے بعد گجرات حکومت کی اصرار تھا کہ مقدمہ میں سرکاری وکیل کو مقرر کرنے کا اختیار اسی کو ہے۔

سپریم کورٹ نے پیر کے روز گجرات حکومت سے پوچھا ہے کہ اس نے ان افراد کے خلاف اب تک کیا کاروائی کی ہے جو اس مقدمے میں گواہوں کو دھمکیاں دے رہے ہیں۔

عدالت عظمی نے ان سات ملزموں کو بھی توہین عدالت کا نوٹس جاری کیا ہے جنہوں نے ابھی تک خود کو حکام کے حوالے نہیں کیا ہے۔

بیسٹ بیکری کا معاملہ گجرات کے گودھرا معاملے کے بعد پیش آیا تھا جس میں ہندوؤں کے ایک ہجوم نے بیکری میں آگ لگا دی تھی۔ اس واقعے میں کم از کم 13 افراد ہلاک ہو گیے تھے۔ گجرات کی ایک چھوٹی عدالت نے اس واقعے کے سبھی ملزموں کو بری کر دیا تھا۔

اس واقع کی عینی شاہد ظہیرہ شیخ نے الزام عائد کیا تھا کہ پولیس ملزموں سے ملی ہوئی ہے۔اس کی درخواست پر سپریم کورٹ نے یہ مقدمہ گجرات سےمہاراشٹر منتقل کرنے کا حکم جاری کیا تھا۔

گجرات حکومت کا اصرار تھا کہ سرکاری وکیل مقرر کرنے کا اختیار اسی کو ہے لیکن ظہیرہ شیخ کا کہنا تھا کہ اسے گجرات حکومت کی طرف سے مقرر ہونے والے وکلا پر یقین نہیں ہے۔

سپریم کورٹ نے بالا خر ظہیرہ شیخ کے ح‍ق میں فیصلہ سنایا اور مسٹر پی آر وکیل اور منجولا راؤ کو سرکاری وکیل مقرر کیا ہے۔

گجرات کی پولیس نے اس مقدمے کے 14 ملزموں کو پہلے ہی گرفتارکر لیا ہے لیکن سات ملزم اب بھی فرار ہیں ۔

اس مقدمے کی سماعت اسی ہفتے ممبئ میں شروع ہو رہی ہے۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد