بیسٹ بیکری کیس: زہرہ کو سزا | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
انڈیا کی سپریم کورٹ نے بیسٹ بیکری کیس کی گواہ ظاہر شیخ کو بار بار بیان بدلنے پر ایک سال قید اور 50 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی ہے۔ ان کو عدالت نے جھوٹ بولنے کی مرتکب قرار دیا ہے۔ اس سے پہلے سپریم کورٹ نے ظاہرہ شیخ کو بیان بدلنے کے معاملے میں جواب دینے کے لیے مزید مہلت دینے سےانکار کردیا ہے۔ اس معاملے میں ایک اعلٰی سطح کی کمیٹی تفتیش کر رہی تھی اور اس نے اپنی رپورٹ اب سپریم کورٹ میں پیش کر دی تھی۔ رپورٹ پیش کرنے سے عین قبل ظاہرہ کے وکیل نے سپریم کورٹ سےگزارش کی تھی کہ تفتیشی کمیٹی کو تحریری جواب دینے کے لیے اسے ایک ہفتے کی مزید مہلت دی جائے لیکن سپریم کورٹ نےمزید وقت دینے سے انکار کر دیا ہے۔ عدالت نے کہا کہ اس معاملے پر جب سماعت شروع ہوگی تو رپورٹ پرجو بھی اعتراضات ہوں ان کے جواب دیے جا سکتے ہیں۔ | اسی بارے میں ظاہرہ شیخ کو مزید مہلت نہیں 17 August, 2005 | انڈیا ظاہرہ کے خلاف وارنٹ پرغور 25 July, 2005 | انڈیا تیتسا کی دولت ناجائز ہے: ظاہرہ29 March, 2005 | انڈیا بیسٹ بیکری: ’سی بی آئی تفتیش کرے‘06 November, 2004 | انڈیا بیسٹ بیکری کیس: گرفتاریوں کا حکم19 July, 2004 | انڈیا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||