تیستا کےخلاف ایف آئی آر درج | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
گجرات پولیس نے سماجی کارکن تیستا سیتلواڈ کے خلاف بیسٹ بیکری کی اصل گواہ ظاہرہ شیخ کو غیر قانونی طور پر اپنے قبضے میں رکھنے اور انہیں دھمکیاں دینے کا الزام میں مقدمہ درج کیا ہے۔ تیستا کے علاوہ اس معاملے میں چار مزید افراد کے خلاف شکایت درج کی گئی ہے۔ ودودرہ کی ایک مقامی عدالت نےظاہرہ شیخ کے اس الزام کی تفتیش کے احکامات دیے ہیں جس میں ظاہرہ نے کہا ہے کہ انہوں کبھی بھی ایسےحلف نامے پر دستخط نہیں کیے جس میں بیسٹ بیکری مقدمے کی ازسرنو سماعت کے لیے سپریم کورٹ سے درخواست کی گئی ہو۔ ذیلی عدالت کے اس حکم کے بعد ہی ودودرہ پولیس نے تیستا کے خلاف شکایت درج کی ہے اوراس میں چار دیگر افراد عارف ملک، منّا ملک، رئیس خان اور اسحاق کے نام بھی شامل ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے اس پورے معاملے میں تقریبا دس افراد شامل ہیں جنکے نام اور پتے ابھی دستیاب نہیں ہیں۔ ایف آئی آر میں الزام عائد کیاگیا ہے کہ ظاہرہ شیخ اور اسکے بھائی نفیت اللہ کو چاقو کی نوک پر زبردستی انکےگھر سے ممبئی لے جایا گیا تھااور ایک ہوٹل میں اس دھمکی کے ساتھ قبضے رکھا گیا کہ انہیں گولی ماردی جائیگی۔ گجرات کے فرقہ وارانہ فسادات کے دوران بیسٹ بیکری میں آگ لگا دی گئی تھی جس میں چودہ افراد جل کرہلاک ہو گئے تھے۔ ہلاک ہونے والے زیادہ تر ظاہرہ کے رشتے دار تھے۔گجرات کی ایک فاسٹ ٹریک عدالت نے ناکافی شہادت کے سبب اس معاملے کے تمام ملزمان کو بری کردیا تھا۔ بعد میں اس مقدمے کی اصل گواہ ظاہرہ شیخ نے انکشاف کیا تھا کہ ملزموں کی دھمکیوں کے سبب انہوں نے عدالت میں گواہی نہیں دی تھی۔ جس کے بعد سپریم کورٹ نے اس معاملے کی ازسر نو سنوائی کے لیے اسے ریاست مہاراشٹر منتقل کردیا تھا۔ لیکن اب ظاہرہ کا الزام ہے کہ تیستا سیتلواڈ نے انکی مرضی کے خلاف سپریم کورٹ میں حلف نامہ داخل کیا تھا۔ اورغیر سرکاری تنظیم سیٹزنز فار جسٹس ملزموں کے خلاف انہیں جھوٹی گواہی دینے پر اکسا رہی تھی۔ ظاہرہ کا کہنا ہے کہ انکا پہلا بیان ہی درست تھا۔ سپریم کورٹ نے اس پورے معاملے کی تفتیش کے احکامات دیے ہیں کہ آخر دونوں میں سچ کون کہ رہا ہے۔ تیستا سیتل واڈ کی کوششوں کے سبب ہی بیسٹ بیکری کا مقدمہ گجرات سے مہاراشٹر منتقل کیا گیا تھا۔ لیکن ہرروز کے اتار چڑھاؤ کے سبب یہ معاملہ پیچیدہ ہوتا جارہا ہے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||