BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 03 November, 2004, 17:57 GMT 22:57 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
گجرات مقدمےکی گواہ پھر منحرف
 گجرات
ظاہرہ شیخ کی جان کو خطرہ ہے
گجرات میں دو سال پہلے رونما ہونے والے ہندو مسلم فسادات کا مقدمہ ایک بار پھر شبہات کا شکار ہو گیا ہے۔
بیسٹ بیکری مقدمے کے ایک گواہ کا کہنا ہے کہ انسانی حقوق کی تنظیموں نے اسے سپریم کورٹ میں جھوٹا بیان دینے پر مجبور کیا۔

مقدمے کے مطابق ایک ہندو گروہ نے بارہ مسلمانوں کو بیکری کو آگ لگا کر جلا دیا تھا۔

اصل مقدمے کے بعد گواہ ظاہرہ شیخ نے عدالت میں جھوٹ بولنے کا اعتراف کیا تھا۔

گجرات فسادات میں ایک ہزار سے زیادہ لوگ مارے گئے تھے۔

اصل مقدمے میں ظاہرہ شیخ ان گواہوں میں شامل تھیں جنہوں نے اس مقدمے
میں ان اکیس ہندوؤں کے خلاف گواہی دینی تھی جن پر بیکری کو آگ لگانے کا الزام ہے۔

لیکن عدالت میں تمام گواہ اپنے بیانات سے مکر گئے اور ملزمان کو رہا کرنا پڑا۔

بعد میں ظاہرہ شیخ نے ممبئی کی ایک عدالت میں بیان دیا کہ اس نے عدالت میں جھوٹ بولا تھا کیونکہ اسے بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنماؤں سے اپنی جان کا خطرہ تھا۔

بھارتی سپریم کورٹ نے اس مقدمے کی دوبارہ سنوائی کا حکم دیا تھا۔

اور اب یہ مقدمہ دوبارہ شبہات کا شکار ہو گیا ہے کیونکہ ظاہرہ شیخ ایک بار پھر
اپنے بیان سے منحرف ہو گئی ہیں۔

اس بار انہوں نے انسانی حقوق کی تنظیم’جسٹس اینڈ پیس‘ پر دباؤ ڈالنے کا الزام لگایا ہے۔

ظاہرہ شیخ نے جو گجرات کے شہر بڑودہ میں ہیں بدھ کو کہا کہ انہوں نے سپریم کورٹ سے جھوٹ بولا تھا۔ انہوں نے ایسا’جسٹس اینڈپیس‘ کی سربراہ تیستا ستالود کے دباؤ پر کیا۔

تنظیم’جسٹس اینڈپیس‘ نے اس الزام کی تردید کی ہے۔

ظاہرہ شیخ نے الزام لگایا کہ انہیں انگریزی زبان میں چھاپے گئے بیان پر دستخط کرنے پر مجبور کیا گیا جبکہ وہ انگریزی سے نابلد ہیں۔

ممبئی سے بی بی سی کے نمائندے زبیر احمد کے مطابق یہ واضح نہیں کہ ظاہرہ شیخ نے اپنا بیان کیوں بدلا۔

2002 کے فسادات نے گجرات کی ہندو اور مسلم آبادی کو تقسیم کر دیا تھا۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد