بیسٹ بیکری: ملزموں کی شناخت | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
گجرات کے بیسٹ بیکری مقدمے میں گواہ ظاہرہ شیخ کے منحرف ہونے کے باوجود ملزمان شاید قانون کی گرفت سے بچ نہ پا ئيں۔ ظاہرہ شیخ کی بھابھی یاسمین نفیس شیخ نے ممبئی کی ایک عدالت میں گیارہ ملزموں کی شناخت کر چکی ہے۔ یاسمین نے شناختی پريڈ کے دوران بیسٹ بیکری پر مبینہ طور پر حملہ کرنے والے ان ملزموں کویک بعد دیگرے شناخت کیا۔ یاسمین نے بتایا کہ حملے کے دن حملہ آروں کا ایک ہجوم تلواروں اور لاٹھیوں کے ساتھ وہاں پہنچا تھا۔ بڑودہ میں یاسمین کا گھر بیسٹ بیکری سے محلق ہے ۔ہجوم نے ان کا گھر باہر سے بند کر دیا تھا۔ بعد میں ان کے گھروالوں کو باہر نکالاگیا اور ان کے شوہر نفیس شیخ ، راجو، طفیل اور ریاض کو بری طرح زدوکوب کیا گیا۔ یاسمین کے مطابق ہجوم نے انہیں ایک کمرے میں بند کر دیا اور عصمت دری کی دھمکی دی۔ یاسمین نے عدالت کو بتایا کہ جن ملزموں کی شناخت انہوں نے کی ہے ان کے علاوہ بھی وہ چار افراد کو جانتی ہے جو بیسٹ بیکری پر حملے میں شامل تھے۔ اس معاملے میں مجموعی طور پر 21 ملزمان کے خلاف مقدمہ دائر کیا گيا ہے۔ دو ہفتے قبل اس مقدمے کی سب سے اہم گواہ ظاہرہ شیخ ممبئی سے اچانک بڑودہ پہنچی اور اس نے پولیس اور گجرات کے سرکاری اہلکاروں کی موجودگی میں ایک نیوز کانفرنس میں بتایا کہ ایک غیر سرکاری تنظیم نے جو اس کے لۓ مقدمہ لڑ رہی تھی، اس کے پر دباؤ ڈالا تھا کہ وہ ان ملزموں کے خلاف جھوٹا بیان دے۔ ظاہرہ کے منحرف ہونے کے بعد بظاہر یہ مقدمہ کمزور ہوتا ہوا محسوس ہو رہا تھالیکن یاسمین سمیت متعدد چشم دید گواہوں کے بیانات اور ملزمان کی شناخت کے بعد بیسٹ بیکری پر حملے کے قصورواروں پر قانون کی گرفت سخت ہوتی جا رہی ہے۔ بیسٹ بیکری پر حملے میں 14 افراد ہلاک ہوئے تھے جن میں دو کے علاوہ سبھی مسلمان تھے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||