بھارتی بجٹ، زرعی شعبے پر توجہ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ہندوستان کے سال دو ہزار سات اور آٹھ کے لیے عام بجٹ میں سب سے زیادہ توجہ زرعی شعبے میں ترقی کو دی گئی ہے۔ وزیر خزانہ پی چدمبرم نے کہا ہے کہ زراعت میں موجودہ ترقی کی شرح 3۔2 فیصد ہے اورانہوں نے اسے گیارویں پانچ سالہ منصوبےميں چار فیصد تک پہچانے کا اعلان کیا ہے۔ زراعت کے میدان میں کسانوں کے لیے دولاکھ پچیس ہزار کروڑ روپے کا قرض مہیا کرنے کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔ بجٹ میں بارانی علاقوں پر خصوصی توجہ دیتے ہوئے موسم کے مطابق زرعی فصل کے لیے بیمہ سکیم کی تجویز پیش کی ہے اور کیمیائی کھاد پر مراعات دینے کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔ وہیں دفاعی بجٹ میں ایک بار پھر اضافہ کیا گیا ہے اسے 89 ہزار کروڑ سے بڑھا کر 96 ہزار کروڑ روپے کر دیا گيا ہے۔ اس کے علاوہ غیر منظم مزدور کے لیے سماجی حفاظتی انتظامات اسکیم کا بھی اعلان ہوا ہے۔ ایڈز اور پولیو جیسی بیمارییوں کو ملک سے ختم کرنے اور اس کے بچاؤ کے لیے بھی اعلانات کیے گئے ہیں۔ ایڈز پر قابو پانے کے لیے 969 کڑوڑ روپے مختص کیے جانے کا اعلان کیا گیا ہے۔ پرائمری اور سیکنڈر ی تعلیم پر خاص توجہ دیتے ہوئے تعلیم کے لیے بجٹ میں تقریباً 35 فیصد کا اضافہ کیا گیا۔ عام بحٹ کے سبب سیگریٹ، بیڑی اور پان مسالے مہنگے ہونگے جبکہ پیٹرول ، ڈیزل اور کھانے کے تیل کی قیمتوں میں کمی ہوگی۔ بجٹ کے دن ملک کی حصص بازار میں صبح سے ہی مایوسی کا ماحول نظر آ رہا ہے اور صبح سے اب تک 350 پوانٹس گر گیا ہے۔ | اسی بارے میں دفاعی اخراجات میں 17 فیصد اضافہ08 July, 2004 | انڈیا بھارت میں دفاعی بجٹ میں اضافہ28 February, 2005 | انڈیا انڈین بجٹ پرملا جلا ردعمل28 February, 2006 | انڈیا انڈیا: 10 فیصد شرحِ نمو کا تخمینہ28 February, 2006 | انڈیا بھارت: ریل بجٹ کی تیاریاں؟ 25 February, 2007 | انڈیا شرح ترقی میں اضافہ، بڑھتی مہنگائی27 February, 2007 | صفحۂ اول | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||