BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 25 February, 2007, 12:37 GMT 17:37 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
بھارت: ریل بجٹ کی تیاریاں؟
ریل
ریل بجٹ میں سب سے زیادہ توجہ سکیورٹی پر دی جانے کی توقع ہے
ہندوستان کی پارلیمان میں پیر کے روز ریل بجٹ پیش کیا جائیگا۔ گزشتہ تین برسوں میں ریل کےمسافروں کے کرائے میں اضافہ نہیں ہوا ہے اور اس بار بھی ایسے ہی اشارے ملے ہیں کہ اس بار بھی مسافروں کےکرائے میں اضافہ نہیں ہوگا۔

ریلوے کے وزیر لالو پرساد یادو نے کہا ہے کہ ریل بجٹ عوامی مفاد کا آئینہ دار اور تجارت کے لحاظ سے بہتر ثابت ہوگا۔ کہا جارہا ہے کہ اس بار کا ریل بجٹ ایک ایسا ’روڈ میپ‘ ہے جو مستقبل میں ریل کے مضبوط نظام کے لیے ایک لائحہ عمل ثابت ہوگا۔

سمجھوتہ ایکسپریس اور ممبئی کی لوکل ٹرینوں میں بم دھما کوں کی وجہ سے مسافروں کےحفاظتی انتظامات کو سخت کرنے کے متعلق بھی بعض اقدامات کرنے پر سنجیدگی سے غور ہورہا ہے۔

محکمہ ریلوے نے گزشتہ برس تیرہ ہزار کروڑ روپیے منافع کمایا تھا اور امکان ہے کہ سفر کے دوران تفریح کے سامان کے ساتھ ساتھ کھانے پینے اور صاف صفائی کے انتظامات کو بہتر بنانے کے لیے اہم قدم اٹھائے جائیں گے۔

ملک کے بیشتر ریلوے سٹیشنز بوسیدہ حالت میں ہیں اور امید کی جارہی ہے کہ لالو پرساد یادو بعض اہم سٹیشنوں کو ہوائی اڈوں کی طرح عالمی پیمانے کا بنانے کے اعلانات کر سکتے ہیں۔

گزشتہ برس ریلوے میں منافع کے سبب لالو پر ساد یادو کو ملک و بیرون ملک کے مینجمبٹ اداروں نے انہیں مینجمنٹ گرو کے طور پر تسلیم کیا ہے اور انہیں ملک و بیرون ملک کئی اہم اداروں میں لکچر کے لیے دعوت دی تھی۔

ہندوستان کا ریل نیٹ ورک دنیا کے سب سے بڑے ریل نیٹ ورکوں میں سے ایک ہے اور ہندوستانی سیاست میں سب سے مشہور اور کامیاب ساحروں میں سے ایک لالو یادو اس کے وزیر ہیں۔ کہا جارہا ہے کہ ان کے پٹارے سے اہم اعلانات کے امکانات ہیں۔

اسی بارے میں
لالو نے چھٹی کروا دی
11 August, 2004 | انڈیا
بھارت کا نیا ریل بجٹ
06 July, 2004 | انڈیا
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد