BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت:
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
شرح ترقی میں اضافہ، بڑھتی مہنگائی
جائزے میں کہا گیا ہے کہ فی الوقت مہنگائی کم کرنا ممکن نہیں ہے
ہندوستان میں سال 08-2007 کے عام بجٹ سے ایک روز قبل پیش کیے گئے اقتصادی جائزے میں ترقی کی شرح میں اضافہ حاصل کرنے کے امکانات ظاہر کیے گئے ہیں تاہم حکومت کو تیزی سے بڑھتی ہوئی مہنگائی کے بارے میں متنبہ کیا گیا ہے۔

بوفورس معاملے کے اہم ملزم اطالوی تاجر ’اتوایو کواترکی‘ معاملے پر حزب اختلاف کے زبردست ہنگامے کے درمیان وزیر خزانہ پی چدمبرم نے منگل کو اقتصادی جائزہ پیش کیا ہے۔

جائزے میں کہا گیا ہے کہ فی الوقت مہنگائی کم کرنا ممکن نہیں ہے اس لیے حکومت کو سوچ سمجھ کر کسی باقاعدہ پالیسی کے تحت اس معاملے پر فیصلہ کرنے کی ضرورت ہے۔

جائزے کے مطابق ’سب سے بڑا چیلنج اس بات کا ہے کہ ایسا حل تلاش کیا جائے جس سے مہنگائی بھی تھم جائے اور ترقی کی شرح پر بھی کوئی منفی اثر نہ پڑے۔ مالی سال 08-2007 کے دوران اقتصادی ترقی کی شرح 9.2 فیصد رہنے کی امید ہے‘۔

اس جائزے کو حکومت کی کارکردگی رپورٹ تصور کیا جارہا ہے اور اس میں غریب اور امیر طبقے کے درمیان خلیج، خام تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ اور عالمی تجارتی ادارے ’ڈبلیو ٹی او‘ کے دوہا مذاکرات درمیان میں اٹکنے کے بارے میں حکومت کو متنبہ کیا ہے۔

جائزے ميں ملک کی ترقی میں سماج کے سبھی طبقوں کو برابری کا حصہ دار بنانے کے لیے تعلیم، صحت اور غریبی مٹانے پر زور دیا گیا ہے۔

جائزے میں سبسڈی دینے کے معاملے پر پھر سے بحث شروع کرنے کی اپیل کی گئی ہے اور کہا گیا ہے کہ سبسڈی دینے کے متبادل راستے کھلے ہوئے ہیں جنہیں کم از کم تجربہ کی بنیاد پر آزمانے کی ضرورت ہے۔

جائزے ميں بنیادی ڈھانچے کو مضبوط کرنے کے لیے مزید کوششوں، صنعتی اداروں میں ملازمت کے مواقع بڑھانے اور مزدورں کے قوانین کو لچکدار بنانے کی ضرورت پر زور دیا گیا ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد