BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 26 February, 2007, 09:12 GMT 14:12 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
ریلوے بجٹ: کرائے میں کمی

لالو پر ساد یادو
لالو پر ساد نے اس برس بھی کرائے میں کوئی اضافہ نہیں کیا ہے۔
ہندوستان میں ریلوے کے وزیر لالو پرساد یادو نے 8 --007 2 کے لیے ریل بجٹ پیش کردیا ہے۔ نئے بجٹ میں کرائے میں اضافے کے بجائے کمی کا اعلان کیا گيا ہے۔

مال گاڑیوں کے کرائے میں بھی کوئی اضافہ نہیں کیا گیا ہے۔

مسافرگاڑیوں کے ہر زمرے کے ڈبوں کے کرائے میں کمی کی گئی ہے۔ اے سی فرسٹ کلاس کے ڈبوں کے کرائے میں چھ اور تین فی صد کی کمی جبکہ تیسرے درجے کے اے سی ڈبوں کے کرائے میں چار فی صد کی کمی کی کا اعلان کیا گیا ہے۔

جبکہ سلیپر کلاس کے ریزرویشن کرائے میں ایک روپے کی کمی کا اعلان کیا گیا ہے۔

 مسافرٹرینوں کے ہر زمرے کے ڈبوں کے کرائے میں کمی کی گئی ہے۔ اے سی فرسٹ کلاس کے ڈبوں کے کرائے میں چھ اور تین فی صد کی کمی جبکہ تیسرے درجے کے اے سی ڈبوں کے کرائے میں چار فی صد کی کمی کی کا اعلان کیا گیا ہے۔ ریلوے نےگزشتہ برس بیس ہزار کروڑ روپے کا منافع کمایا ہے اور مستقل تین سال سے کرائے میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا ہے۔

حزب اختلاف کے ارکان بجٹ کے دوران مستقل ہنگامہ آرائی کر تے رہے لیکن زبردست مخالفت کے باوجود لالو پرساد یادو نے اپنا خطاب بند نہیں کیا۔ انہوں نے اس بجٹ کو غریبوں کو بجٹ بتاتے ہوئے اسے’تاریخ ساز بجٹ‘ قرار دیا۔

نئے بجٹ میں بتیس نئی مسافر گاڑیاں چلانے کی تجویز پیش کی گئی ہے اور ریزرویشن کے لیے بھی کئی نئی سہولیات فراہم کرنے کا وعدہ کیا گیا ہے۔ تمام ٹرینوں میں سات سو اضافی ڈبے شامل کرنے کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔

ایک ڈبے میں عام طور پر 72 سیٹیں ہوتی ہیں لیکن اب یہ تقریبا چوراسی ہوں گی۔ غیر ریزرو ایک ڈبہ ہوتا ہے لیکن لالو پرساد نے ان کی بھی تعداد بڑھانے کا اعلان کیا اور کہا کہ سبھی جنرل ٹرینوں میں لکڑی کی سیٹوں کے بجائے اب گدے دار سیٹیں لگائی جائیں گی۔

لالو پرساد یادو نے ریل بجٹ پیش کرتے ہوئے اعلان کیا کہ گزشتہ برس ریلوے نے بیس ہزار کروڑ روپۓ کا منافع کمایا ہے۔ مسٹر پرساد نے کہا ’ ریلوے نے یہ منافع عام آدمی پر کسی دباؤ کے بغیر کمایا ہے۔‘ اس کے لیے انہوں نے ریلوے کے اہلکاروں کا شکریہ ادا کیا۔

مسٹر یادو نے بتایا کہ مال ریل گاڑیوں نے زبردست منافع کمایا ہے اور مال گاڑیوں سے نقل و حمل میں سترہ فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔

ایک اہم اعلان میں مسٹر یادو نے بتایا کہ سینئر شہری اور پینتالس برس سے زائد عمر کی خواتین کو رزرویشن کی خاص سہولیات فراہم کی جائیں گی اور ان کے لیے درمیانی اور اوپر کی سیٹوں کو مخصوص کردیا جائےگا تاکہ وہ آرام سے سفر کر سکیں۔

طلباء کے لیے بھی خاص سہولتوں کا اعلان کیا گیا ہے اور مقابلہ جاتی امتحان میں شرکت کے لیے سفر کرنے والے سبھی طلباء کو دوسرے درجے کے ڈبوں کے کرائے میں پچاس فی صد کی رعایت دیے جانے کا اعلان کیا گیا ہے۔

مسٹر یادو نے بتایا کہ مسافروں کی سہولیات کے لیے ایک کال سینٹر شروع کیے جانے کی بھی تجویز اس بجٹ میں شامل ہے۔ اس تجویز کے تحت مسافر 139 نمبر پر فون کرکے نہ صرف ٹکٹ بک کراسکتے ہیں بلکہ ٹیکسی اور ہوٹل بھی بک کراسکتے ہیں۔

سمجھوتہ ایکسپریس اور ممبئی ٹرین بم دھماکوں کے پیش نظر حفاظتی انتظامات سخت کرنے کا بھی اعلان کیا گیا اور کہا گیا ہے کہ سٹیشنوں پر سی سی ٹی وی کیمرے لگائے جائیں گے۔

مسٹر یادو نے کہا کہ ریلوے میں نجی سرما یہ کاری کو بھی وسعت دی جائےگی۔ انہوں نے اعلان کیا کہ آئندہ دو سال میں آٹھ سو سٹیشنوں کو کمپوٹرائزڈ کر دیا جائےگا۔
بجٹ کے دوران حزب اختلاف کی جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کے ارکان احتجاجی نعرے بلند کرتے رہے لیکن لالو پرساد نے اپنا خطاب جاری رکھا اور تمام رخنوں کے باوجود وہ نہ صرف بجٹ پیش کرتے رہے بلکہ وقتا فوقتا اپنے مزاحیہ انداز سے ارکان کومحظوظ بھی کرتے رہے۔

اسی بارے میں
بجٹ سیشن میں جرم و سزا
17 August, 2004 | انڈیا
بھارت کا نیا ریل بجٹ
06 July, 2004 | انڈیا
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد