بھارت: پیدواری شرح آٹھ فیصد رہی | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بھارت میں جمعرات کو آئندہ مالی سال کا بجٹ پیش ہورہا ہے جس میں توجہ اس پرہے کہ کانگریس کی قیادت میں مخلوط حکومت کا پہلا بجٹ عوام دوست ہوگا یا نہیں۔ گزشتہ روز بھارت کے سالانہ اقتصادی جائزے میں بتایا گیا تھا کہ ختم ہونے والے مالی سال میں معیشت میں آٹھ فیصد سے زیادہ کی شرح سے اضافہ ہوا اور یہی شرح آئندہ سال بھی متوقع ہے۔ تاہم اس جائزے میں شرح سود میں اضافے کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا۔ نئی بھارتی حکومت کی اہم ترین حلیف بائیں بازو کی جماعتیں ہیں جو عموماً محصولات میں اضافے ، بھارتی منڈیوں کو غیرملکی اداروں کے لیے کھولنے اور نجکاری وغیرہ کی مخالف رہی ہیں۔ انہی چیزوں کو موجودہ وزیراعظم اور وزیرخزانہ نے سن نوے کی دہائی میں متعارف کرایا تھا۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||