BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 24 February, 2007, 17:52 GMT 22:52 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
کواتروکی حراست سے سیاسی ہلچل
کواتریچی
ارجنٹینا کے موجودہ قوانین کے تحت کواتریچی کو ہندوستان لانے کے لیے تیس دن کے اندر درخواست دینا ہوگی
بدنام زمانہ بوفورس اسلحہ کی دلالی میں مبینہ اہم ملزم اطالوی تاجر اتاویو کواتروکی کو ارجنٹینا میں حراست میں لیے جانے کی خبر ملنے کے بعد ہندوستان میں سیاسی سرگرمیاں تیز ہوگئی ہیں۔

حزب اختلاف اور بائیں بازو کی جماعتوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ کواتروکی کو ہندوستان لایا جائے تاکہ ان کے خلاف مقدمہ چلایا جا سکے۔

اطالوی تاجر اتاویوی کواتروکی کو چھ فروری کو ارجنٹینا میں انٹر پول کے ایک وارنٹ کے تحت حراست میں لیا گیا، تاہم ہندوستان میں یہ خبر جمعہ کی رات پہنچی۔

مرکزی حکومت کو حمایت فراہم کرنے والی بائیں بازوں کی جماعت مارکسوادی کمیونسٹ پارٹی نے ایک بیان میں کہا کہ ’ارجنٹینا میں کواتروکی کوانٹر پول کی تحویل میں لینا ہندوستان کے لیے ایک اچھا موقع ہے کہ وہ کواتروکی کو یہاں لائے تا کہ ان پر بوفورس معاملے میں مقدمہ چلایا جاسکے۔‘

بائیں بازوں کی ایک دوسری جماعت کمیونسٹ پارٹی آف آنڈیا کے مرکزی سیکریٹری ڈی راجا نے کا کہنا ہے کہ ’ہندوستان اور ارجینٹیا کے درمیان ایسا کوئی معاہد ہ نہیں ہے جس کے تحت ان حالات میں حراست میں لیے گئے شخص کو ایک دوسرے کے حوالے کیا جائے لیکن ہندوستانی حکومت کو ارجنٹینا کو اعتماد میں لے کر کواتروکی کو ہندوستان لانے کی ہر ممکن کوشش کرنی چاہيے۔‘

بھارتی حکومت نے سویڈن کی اسلحہ ساز کمپنی بوفورس سے چار سو فیلڈ گنز خریدنے کا سودا کیا تھا

مسٹر راجا کا مزید کہنا تھا کہ اگر کواتروکی معصوم ہیں تو انہیں کسی تحقیقاتی ادارے یا عدالت میں پیش ہو کر اپنا دفاع کرنا چاہیۓ، لیکن وہ اس سے دور بھاگ رہے ہیں۔

حزب اختلاف کی جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کے جنرل سکریٹری ارون جیٹلی نےاس معاملے میں سی بی آئی کی کاروائی پر نکتہ چینی کرتے ہوئے ہوئے کہا کہ انہیں شک ہے کہ سی بی آئی اور حکومت کواتریچی کو ہندوستان لانے میں ایمانداری سے کام لیں گے۔

انہوں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا ’سی بی آئی نےحکومت کے اشارے پر کواتریچی کے حراست میں لیے جانے کی خبر کو چھ فروری سے 23 فروری تک چھپائے رکھا کیونکہ حکومت نہیں چاہتی تھی کہ پنجاب اور اتراکھنڈ انتخابات سے پہلے عوام اس بات کو جانیں۔‘

 سی بی آئی نے کواتروکی کے لندن میں بینک کے کھاتے کھلوانے میں مدد کی تھی۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ اس معاملے کو پارلیمنٹ کے بجٹ اجلاس میں اٹھانے کے لیے بی جے پی کے رہنما صلاح و مشورہ کر رہے ہیں۔
ارون جیٹلی

مسٹر جیٹلی نے مزید کہا کہ سی بی آئی نے کواتروکی کے لندن میں بینک کے کھاتے کھلوانے میں مدد کی تھی۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ اس معاملے کو پارلیمنٹ کے بجٹ اجلاس میں اٹھانے کے لیے بی جے پی کے رہنما صلاح و مشورہ کر رہے ہیں۔

اس دوسران خبر رساں ایجنسی پی ٹی آئی کے مطابق سی بی آئی کواتروکی کو ہندوستان لانے کے لیے ایک ٹیم ارجنٹینا روانہ کر رہی ہے۔ سی بی آئی کے ایک اہلکار نے بتایا ہے کہ سی بی آئی کواتروکی کو لانے کے لیے ارجنٹینا حکومت کے سامنے ایک ماہ کے اندر درخواست کر سکتی ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد