بھارت چھ آبدوزیں خریدے گا | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بھارت تین بلین ڈالر کے خرچ سے فرانس اور سپین کے اشتراک سے بننے والی چھ سب میرین خریدے گا۔ فرانس کے صدر ژاک شیراک نے تصدیق کی ہے کہ بھارت تین بلین ڈالر کے خرچ سے فرانس اور سپین کے اشتراک سے بننے والی چھ سب میرین خریدے گا۔ بھارت کے وزیر اعظم منموہن سنگھ فرانس کے دورے پر ہیں۔ فرانس کے صدر نے ان اطلاعات کی بھی تصدیق کی کہ بھارت کی آیئر لائن تینتالیس ایر بس مسافر طیارے خریدے گا۔ ایر بس طیاروں کی خریداری پر ایک اعشاریہ چھ بلین یورو کا خرچ آئےگا۔ امریکی کانگریس کی ایک رپورٹ کے حالیہ مطابق 2004 میں ترقی پذیر ممالک میں سب سے زیادہ روایتی اسلحہ خریدنے والا ملک بھارت تھا۔ بھارت نے 1997 اور 2004 کے درمیان 15 عشاریہ سات بلین ڈالر کی مالیت کے روایتی ہتھیاروں کے کئے ہیں۔ 2004 میں دنیا بھر کے ترقی یافتہ اور ترقی پذیر ممالک میں اسلحہ کی مجموعی فروخت 37 بلین ڈالر رہی ۔ ان میں سب سے زیادہ سودے امریکہ کے ساتھ ہوئے جبکہ روس اور برطانیہ دوسرے نمبر پر رہے۔ فروخت ہو نے والے اسلحہ میں ٹینک ،آبدوزیں، لڑاکا طیارے، میزائیل اور گولہ بارود تھا۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||