بڑی مقدار میں اسلحہ پکڑا گیا | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ہندوستان کے شہر کولکتہ میں فوج نے بڑی تعداد میں اسلحہ و دھماکہ خیز مادہ ضبط کیا ہے۔ فوج اور خفیہ ایجنسیوں نےمشترکہ طور پر کئی جگہوں پر چھاپے مارے ہیں اور ایک فوجی سمیت چار افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ بارود اور کارتوس جیسا ضبط کیا گیا ذخیرہ ہندوستانی کی اسلحہ فیکٹریوں میں بنایا گیا تھا۔ ایک گھر سے تقریباً ساڑھے پانج سو بارودی سرنگیں اور نو سو کارتوس بر آمد ہوئے۔ فوج کے ایک ترجمان ونگ کمانڈر آر کے داس کے مطابق یہ اسلحہ ماؤ نواز باغیوں اور دوسرے شدت پسند گروہوں کے استمال کے لیے تھا۔ انہوں نے بتایا کہ اس گروہ کو پکڑنے کے لیے کافی دنوں سے کوششیں جاری تھیں۔ یہ بارودی سرنگیں اور کارتوس کولکاتہ کے شہر ایچاپور کی ایک فیکٹری میں تیار کیے گئے تھے۔ خفیہ ایجینسی کے اہلکاروں کے مطابق برآمد کیا گیا اسلحہ نئے ماڈل کا ہے اور اس ماڈل کا اسلحہ فوج کو دو سال پہلے ہی دیا گیا تھا۔ گزشتہ برس آندھرا پردیش میں بھی پولیس نے آٹھ سو راکٹ ضبط کیے تھے۔ کئی ریاستوں میں ماؤ نواز باغی سرگرم ہیں اور کہا جا رہا ہے کہ یہ ہتھیار انہیں کے لیے تھے۔ حیرت کی بات یہ ہے کہ یہ اسلحہ بیرونی ملک سے نہیں بلکہ بھارتی کمپنیوں کا تیار کیا ہوا ہے۔ عام طور پر سکیورٹی ایجنیسیاں یہ کہتی رہتی ہیں شدت پسندوں اور ماؤ نواز باغیوں کی مدد سرحد پار سے ہوتی ہے۔ | اسی بارے میں مہاراشٹر سے اسلحہ، بارود برآمد 15 May, 2006 | انڈیا کانگریسی رہنما، 9 دیگر ہلاک15 August, 2005 | انڈیا حکومت علیحدگی پسندوں سے پریشان14 July, 2005 | انڈیا بھارت نےسب سے زیادہ اسلحہ خریدا 01 September, 2005 | انڈیا باغی حملے میں نو فوجی ہلاک06 February, 2006 | انڈیا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||