باغی حملے میں نو فوجی ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بھارتی ریاست چھتیس گڑھ میں پولیس کا کہنا ہے کہ ضلع دنتی وارا میں ایک بارودی سرنگ پھٹنے سے کم از کم نو فوجی ہلاک اور کئی زخمی ہوگئے ہیں۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب ایک فوجی گاڑی بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی۔ یہ تمام فوجی گاڑی پر سوار تھے۔ ابھی تک یہ واضح نہیں ہے کہ یہ بارودی سرنگ کس نے نصب کی تھی تاہم پولیس نے اس کارروائی کا الزام ماؤ باغیوں پر عائد کیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ ماؤ باغیوں نے علاقے میں سکیورٹی افوج پر حملوں میں اضافہ کردیا ہے۔ ایک علیحدہ واقعہ میں باغیوں کے حملے میں دو پولیس اہلکار ہلاک اور چار زخمی ہوگئے ہیں۔ باغیوں نے یہ حملہ شمالی ضلع جاش پور میں واقع ایک پولیس چوکی پر کیا تھا۔ گزشتہ برس دلی میں انسانی حقوق کی تنظیموں نے دعویٰ کیا تھا کہ چھتیس گڑھ کے ضلع دنتے والا میں پچھلے چند ماہ کے دوران چھیانوے افراد ’غائب‘ ہو چکے ہیں۔ ان تنظیموں نے الزام لگایا ہے کہ انہوں نے اپنی حالیہ کوشش کے دوران بہت سی ایسی ہلاکتوں کا سراغ لگایا ہے جن کا کوئی ریکارڈ موجود نہیں ہے۔ ان تنظیموں کا الزام ہے کہ حکومت اپنی ’سلوا جدوم‘ نامی امن تحریک کی کوشش کی آڑ میں یہ سب کچھ کر رہی ہے جس کے نتیجے میں لوگ غائب ہو رہے ہیں۔ تنظیم کے ایک رکن ہریش شاوان کا کہنا تھا کہ حکومت ماؤ نواز باغیوں کو علاقے سے نکالنے کے لیے سلوا جدوم کا استعمال کر رہی ہے۔ اس عمل میں عام شہریوں کو مارا اور ڈرایا دھمکایا جا رہا ہے۔ ایڈیشنل چیف سیکریٹری ہوم ڈی ایس رے کے مطابق’سلوا جدوم ایک انقلابی عوامی تحریک ہے جسے قبائلی لوگوں نے منظم کیا ہے تاکہ ماؤ نواز باغیوں کے تشدد کا مقابلہ کیا جا سکے‘۔ انسانی حقوق کی تنظیموں کا الزام ہے کہ اس تحریک کے کارکنوں کو حکومت اسلحہ فراہم کر رہی ہے اور انہیں مشتبہ لوگوں کو مارنے اور گرفتار کرنے کے لیے فوج کی مدد حاصل ہے۔ |
اسی بارے میں بہار: ماؤ باغیوں نے ساتھی چھڑا لیے 13 November, 2005 | انڈیا کانگریسی رہنما، 9 دیگر ہلاک15 August, 2005 | انڈیا ماؤنواز باغی: بہار پولیس کا امتحان27 June, 2005 | انڈیا ماؤنواز قیدیوں کے لئے عالمی مدد 26 March, 2005 | انڈیا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||