ممبر پارلیمان رشوت لینے پر معطل | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
حزب اختلاف کی جماعت بی جے پی نے اپنے چار ارکان پارلیمان کو رشوت لینے کے الزام کے بعد معطل کردیا ہے۔ پارٹی کے صدر ایل کے اڈوانی نے یہ فیصلہ ایک ایک نجی ٹی وی چینل کی ایک خفیہ ریکارڈنگ کی بنیاد پر کیا جس میں ان ارکان پارلیمان کو دونوں ایوانوں میں حکومت سے مخصوص سوالات کرنے کے عوض میں رشوت لیتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ ’ آج تک‘ ٹی وی چینل کے اس سنسنی خیز ویڈیو میں بی جے ارکان کے علاوہ حکمراں جماعت کانگریس، آر جے ڈي اور بی ایس پی کے اراکین کو بھی الگ الگ مناظر میں رشوت لیتے ہوئے ریکارڈ کیا گیا ہے۔ لوک سبھا اسپیکر سومناتھ چیٹرجی نے اس پورے واقعہ کو انہتائی سنگین قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ وہ تمام جماعتوں سے بات چیت کے بعد اس سلسلے میں کوئی قدم اٹھائيں گے ۔ ’اگر یہ الزامات صحیح ہیں تو یہ بہت ہی سنگین نوعیت کے ہیں اور ہم پوری سنجیدگی کے ساتھ اس معاملے کا جائزہ لے رہے ہیں‘۔ راجیہ سبھا میں ایوان کے ڈپٹی چئرمین بھیرو سنگھ شیخاوت نے کہا کہ وہ اس پورے معاملے پر ’ضابطہ کمیٹی‘ سے رجوع کریں گے۔ بی جے پی کے رہنما مسٹر اڈوانی نے اپنی پارٹی کے ارکان کے مبینہ طور پر رشوت لینے کے معاملے میں ملوث ہونے پے شدید دکھ کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ اگر یہ واقعہ صحیح پایا گیا تو اراکین کے خلاف سخت ترین کارروائی کی جائے گی۔ | اسی بارے میں اڈوانی: روسی رشوت کی تحقیقات02 October, 2005 | انڈیا کانگریسی وزراء کو رشوت ملی: مصنف18 September, 2005 | انڈیا رشوت میں ریاست بہار نمبر ون01 July, 2005 | انڈیا ہندوستانی ساست کا ہنگامہ خیز سال01 January, 2005 | انڈیا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||