BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 21 December, 2006, 14:39 GMT 19:39 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
مالیگاؤں، سی بی آئی تفتیش کریگی
مالیگاؤں کے مسلم
مالیگاؤں بم دھما کے سلسلےمیں بغیر کسی ثبوت کےکئی مسلمانوں کوگرفتار کیا گيا ہے
مہاراشٹر حکومت نے مالیگاؤں میں ہونے والے بم دھماکوں کی تفتیش کی ذمہ داری مرکزی تفتیشی بیورو یعنی سی بی آئی کو سونپنے کا فیصلہ کیا ہے۔

مالیگاؤں میں ستمبر میں ہونے والے بم دھماکوں میں 35 سے زائد افراد ہلاک ہو ئے تھے اور سو سے زائد زخمی ہوئے تھے۔

دو دھماکے مالیگاؤں کے بڑے قبرستان کی حمیدیہ مسجد میں نماز جمعہ کے فوراً بعد ہوئےتھے جبکہ تیسرا دھماکہ قبرستان کے مین گیٹ پر اور چوتھا قبرستان کے پیچھے مشاورت چوک پر ہوا تھا۔

مہاراشٹر کے نائب وزير اعلی آر آر پاٹل نے بی بی سی کو بتایا کہ اس معاملے کی تفتیش سی بی آئی کو دینے کا فیصلہ مقامی باشندوں اور اسمبلی ارکان کے مطالبے کے بعد کیا گیا ہے۔

تاہم انہوں نے وضاحت کی کہ اس کا یہ مطلب قطعی نہیں ہے کہ ریاستی پولیس نے اپنا کام صحیح طریقے سے انجام نہیں دیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ضروری یہ ہے کہ ان دھماکوں سے متاثرہ افراد کو انصاف ملنا چاہيے اور انصاف ملتے ہوئے دکھائی بھی دینا چاہيئے۔

اس قبل مہاراشٹر پولیس نے ان دھماکوں کے سلسلے میں بعض مقامی مسلمانوں کو شک کی بنیاد پر گرفتارکیا تھا۔

کئی مسلمان گزشتہ کئی ماہ سے پولیس کی حراست میں ہیں لیکن پولیس نے ان کے خلاف فردجرم عائد نہیں کیا ہے۔

مالیگاؤں سمیت مہاراشٹر کے مسلمانوں کا کہنا ہے کہ پولیس بغیر ثبوت کے مسلمانوں کوگرفتار کر رہی ہے اورگرفتار کئے گیے زیادہ تر لوگ بے قصور ہیں۔

نومبر ميں مالیگاؤں کے بعض مسلم اور غیر مسلم رہنماؤں نے وزیر اعظم منموہن سنگھ سے دھماکوں کی تفتیش سی بی آئی سے کرانے کا مطالبہ کیا تھا۔

نومبر میں ہی مہاراشٹر کے ڈائریکٹر جنرل آف پولیس پی ایس پسریچہ نے ا کہا تھا ’مالیگاؤں بم دھماکے کے کیس کو حل کر لیا گیا ہے اور اس میں دو پاکستانی شہری بھی ملوث ہیں۔‘

اس سلسلے میں پولیس نے آٹھ افراد کو گرفتار کیا ہے اور اسے مزید آٹھ افراد کی تلاش ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد