BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 30 September, 2005, 12:10 GMT 17:10 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
بدعنوان افسروں کے خلاف کریک ڈاؤن

سی بی آئی
سی بی آئی کا ہیڈکوراٹر
بھارت کے سب سے اہم تفتیشی ادارے سی بی آئی یعنی مرکزی تفتیشی بیورو نے بدعنوانی میں ملوث مشتبہ سرکاری افسروں کے گھروں پر چھاپے مارے ہیں۔

یہ کاروائی ملک کے چوّن شہروں میں کی گئی ہے اور ایک سو اٹھانوے سے زائد ٹھکانوں کی تلاشی لی گئی ہے۔

اس آپریشن کے دوران کئی افسروں کو گرفتار کیا گیا ہے اور تلاشی کے دوران لاکھوں روپے کی نقدی برآمد کی گئی ہے۔ گرفتار کیے جانے والے افسران کے خلاف بد عنوانی کے انتالیس نئے مقدمے درج کیے گئے ہیں۔

بدعنوانی کے خلاف اس مہم میں سی بی آئی کے تقریبا دو ہزار افسر حصّہ لے رہے ہیں۔ بیورو کے ترجمان جی موہنتی کا کہنا تھا کہ اس آپریشن کا خاص مقصد بدعنوان سرکاری ملازموں کو بے نقاب کرنا ہے۔

مسٹر مہنتی نے بی بی سی کو بتایا کہ ’ یہ بد عنوانی کے خلاف ایک خصوصی قسم کا آپریشن ہے جس کے تحت کچھ مشتبہ سینئیرافسران کے مکانوں اور دفتروں پر چھاپے مارے جارہے ہیں‘۔

اطلاعات کے مطابق زیادہ تر کسٹم اور انکم ٹیکس شعبے کے افسران کے ٹھکانوں کی تلاشی لی گئي ہے۔ اس سے قبل جنوری، اپریل اور جون کے مہینے میں بھی سی بی آئي نے ملک بھر میں کئی جگہوں پر چھاپے مارے تھے۔

گزشتہ ہفتے دارالحکومت دلی میں بھی بعض افراد کو اس سلسلے میں گرفتار کیا گيا تھا لیکن ان کے خلاف کاروائی کیا کی گئي کسی کو نہیں معلوم ہے۔ اس سلسلے میں چند افسروں کے خلاف مقدمے بھی چل رہے ہیں۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد