BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 28 February, 2007, 09:51 GMT 14:51 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
’کتّے بلّی کا کھانا سستا ہو گیا‘
حکومت کی اتحادی بائيں بازو کی جماعتوں نے بھی بجٹ پر نکتہ چینی کی ہے اور اسے غریب مخالف قرار دیا ہے
سال 08-2007 کے لیے پیش کیے گئے بھارتی بجٹ پر ملا جلا ردِ عمل سامنے آیا ہے اور حزب اختلاف نے اسے بے سمت اور بصیرت سے خالی قرار دیا ہے۔

حکومت کی اتحادی بائيں بازو کی جماعتوں نے بھی بجٹ پر نکتہ چینی کی ہے اور اسے غریب مخالف قرار دیا ہے۔

وزيراعظم منموہن سنگھ نے کہا ہے کہ بجٹ میں سب سے زیادہ توجہ تعلیم اور صحت کے شعبوں کو دی گئی ہے اور اس کے علاوہ ان کی حکومت بنیادی ڈھانچے کو مضبوط کرنے کے اپنے وعدے کو پورا کرنے کے تمام اقدامات کر رہی ہے۔

لیکن حزب اختلاف کی جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنما وجے کمار ملہوترا کا کہنا ہے ’کتّے بلّی کا کھانا سستا کیا گیا ہے اور عام آدمی کا کھانا مہنگا ہوا ہے۔‘انہوں نے کہا کہ اس بجٹ سے مہنگائی مزید بڑھے گی اور عام آدمی کو اس سے کچھ بھی حاصل نہیں ہوا ہے۔

کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا کے رہنما گروداس گپتا نے بجٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ’یہ بجٹ عام آدمی کے لیے نہیں ہے۔ یہ دکھاوے کا بجٹ ہے۔ہندوستان کی صورتحال بہتر بنانے کے لیے حکومت کو جو کرنا چاہیے تھا وہ نہیں کیاگیا ہے۔جو ہم نے سفارشات پیش کی تھیں انہیں بھی نہیں مانا گیا ہے۔‘

سماج وادی پارٹی کے جنرل سیکریٹری امر سنگھ کا کہنا تھا ’کانگریس پارٹی کا نعرہ ہے کہ کانگریس کا ہاتھ عام آدمی کے ساتھ، اب ننگا ہو گیا ہے۔ یہ بجٹ صرف بڑے صنعتکاروں کے لیے ہے اور مہنگائی کو روکنے کے لیے کچھ بھی نہیں کیا گیا ہے اور ایسا بجٹ پیش کر کے کانگریس نے واضح کر دیا ہے کہ وہ اپنے خاتمے کی طرف بڑھ رہی ہے۔‘

ایوان صنعت و تجارت یعنی فکّی کے جنرل سکریٹری امت مترا نے بجٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ اس بجٹ نے صنعتی شعبے کو مایوس ضرور کیا ہے لیکن سماجی شعبہ میں اس بجٹ سے ضرو فائدہ ہوگا۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس طرح کے بجٹ سے دس فیصد ترقی کی شرح کا جو ہدف مقرر کیا گیا ہے اسے حاصل نہیں کیا جا سکتا۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد