صدارتی معافی عدالتی دائرے میں | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ہندوستان کی سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ سزا پانے والے شخص کو معافی دینے یا اس کی سزا کم کرنے کا جو آئینی اختیار صدر اور گورنر کو حاصل ہے اس کا استعمال مناسب ہونا چاہیے اور اس کے بے جا استعمال پر عدالت ان کے فیصلے پر نظر ثانی کرسکتی ہے۔ عدالت کے اس تازہ تبصرے سے پارلیمنٹ پر حملے کی سازش کے جرم میں پھانسی کی سزا پانے والے محمد افضل کی رحم کی اپیل پر خاطر خواہ اثرات مرتب ہو سکتے ہیں جو فی الوقت صدر کے پاس زیر غور ہے۔ سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ ذات برادری، مذہب اور سیاسی وفاداری معافی کی بنیاد نہیں بن سکتے ۔ ’صدر اور گورنر کو رحم کی اپیل پر غور کرتے وقت اس بات کو بھی ذہن میں رکھنا چاہیے کہ ان کے فیصلے سے متاثرہ شخص کے خاندان پرکیا اثر پڑے گا۔‘ عدالت کے مطابق رحم کی اپیل منظور کرنے کے لیے کوئی معقول وجہ ہونی چاہیے۔سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ صدر اور گورنر کے معافی دینے کے اختیار پر کوئی رہنمااصول تو نہیں ہیں لیکن ’غیر مناسب معافی پر عدالت نظر ثانی کرسکتی ہے۔‘
تجزیہ نگار کہتے ہیں کہ سپر یم کورٹ کے اس سخت موقف کا اثر محمد افضل کی رحم کی اپیل پر بھی پڑ سکتا ہے۔ لیکن سپریم کورٹ کی وکیل نتیہ راما کرشنن کہتی ہیں کہ افضل کی ’رحم کی اپیل ذات پات، مذہب اور سیاسی بنیادوں پر نہیں ہے اس لیے اس کا اس پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔‘ محمد افضل گرو کو اس ماہ کی بیس تاریخ کو پھانسی دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔ لیکن افضل کے اہل خانہ نے صدر اے پی جے عبدالکلام سے ان کی جان بخشی کی اپیل کی ہے اور ان کی درخواست صدر کے پاس زیر غور ہے۔ کشمیر کی بیشتر سیاسی جماعتیں، ملک کے دانشور اور کئی غیر سرکاری تنظیموں نے بھی افضل کو پھانسی نہ دینے کی اپیل کی ہے۔ لیکن بھارتیہ جنتا پارٹی اور اسکی حلیف ہندو نظریاتی تنظیمیں افضل کی پھانسی پر مصر ہیں۔ |
اسی بارے میں محمد افضل کو پھانسی کی سزا26 September, 2006 | انڈیا افضل پھانسی: اپیل صدر کے حوالے 03 October, 2006 | انڈیا پھانسی کے خلاف دانشوروں کی ریلی04 October, 2006 | انڈیا صدر اپیل پر غور کریں گے: تبسم 05 October, 2006 | انڈیا ہندو شہری کی ہلاکت پر مظاہرے30 May, 2006 | انڈیا مندر پرحملے کے مجرموں کو پھانسی01 July, 2006 | انڈیا پھانسی کاپھندہ کہاں سے آئے گا؟05 October, 2006 | انڈیا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||