جنرل مشرف کی پیشکش مسترد | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ہندوستان نے ممبئی بم دھماکوں کی تفتیش میں تعاون کی پاکستان کے صدر پرویز مشرف کی پیش کش مسترد کردی ہے۔ دہلی میں وزارت خارجہ کے ترجمان نوتیج سرنا نے ایک نیوز کانفرنس میں کہا کہ اگر پاکستان ہندوستان کو یہ باور کرنا چاہتا ہے کہ وہ صحیح معنوں میں دہشت گردوں کے خلاف ہندوستان کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتا ہے تو اسے فوری طور پر عملی قدم اٹھانے ہوں گے۔ ’مثال کے طور پر حزب المجاہدین کے خود ساختہ سربراہ سید صلاح الدین کو گرفتار کیا جانا چاہیے اور انہیں ہندوستان کے حوالے کیا جائے۔‘ انہوں نے کہا کہ ’اس کے باوجود، صدر مشرف کی یقین دہانی کے پیش نظر ہم پاکستان کو تمام ثبوت فراہم کریں گے۔‘ مسٹر سرنا کا کہنا تھا کہ ’ان حالات میں مذاکرات بے معنی ہوچکے ہیں۔ یہ مذاکرات تبھی جاری رہ سکتے ہیں اور ان سے کوئی نتیجہ بھی تبھی نکل سکتا ہے جب پاکستان اپنی سرزمین سے کی جانے والی دہشت گردی کی کاروائیوں کے خلاف قدم اٹھائے۔‘ وزارت خارجہ کے ان بیانات سے یہ واضح ہے کہ ہندو پاک امن مذاکرات فی الحال التوا میں جا چکے ہیں۔ ہندوستان نے پاکستان کے خلاف انتہائی سخت موقف اختیار کیا ہے اور مستقبل قریب میں اس موقف میں نرمی پیدا کرنا اس کے لیے آسان نہیں ہوگا۔ دریں اثناء، ہندوستان کے اس موقف پر اسلام آباد میں دفتر خارجہ نے ایک بیان جاری کرکے کہا ہے کہ پاکستان ہندوستان کی جانب سے عائد کیے جانے والے الزامات کو مسترد کرتا ہے۔ بیان کے مطابق ’ممبئی دھماکوں کےدس دن گزر جانے کے بعد بھی بھارتی حکومت کے پاس داؤد ابراہیم یا حزب المجاہدین کے چیف کا نام لینے کے بجائے کچھ کہنے کو نہیں ہے، اس سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ ممبئی حملے کے فوری بعد پاکستان پر انگلی اٹھانے کے غیرذمہ دارانہ اقدام کے علاوہ کچھ بھی نہ تھا۔‘ |
اسی بارے میں ’دہشت گردی، سختی ضروری‘16 July, 2006 | انڈیا ممبئی: حملہ آوروں کا سراغ نہیں ملا18 July, 2006 | انڈیا ممبئی دھماکے: ای میل پر گرفتاری19 July, 2006 | انڈیا ’اب امن کا عمل مشکل ہوگیا ہے‘15 July, 2006 | انڈیا دہشتگردوں کی فتح ہوئی ہے: مشرف20 July, 2006 | پاکستان ممبئی بم حملے: کشمیر امن عمل بھی متاثر14 July, 2006 | انڈیا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||