پونچھ سے راولاکوٹ بس سروس کا آغاز | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
انڈیا اور پاکستان کے زیرِانتظام کشمیر کے دونوں جانب پونچھ اور راولا کوٹ کے درمیان ایک اور بس سروس کا آغاز ہوگیاہے اور منگل کے روز دونوں اطراف کے سے تریسٹھ کشمیریوں نے تری کوٹ سے سرحد عبور کی۔ پاکستان کے زیر انتظام کشمیر سے بی بی سی اردو کے نامہ نگار ذوالفقار علی نے اطلاع دی ہے کہ دونوں جانب سے آنے والی بسیں جب سرحد پر پہنچیں تو پاکستان کی طرف سے جانے والے اکتیس اور انڈیا کی طرف سے آنے والے بتیس مسافروں نے پیدل سرحد عبور کی۔ لائن آف کنٹرول کے پاس چکن دباغ کے مقام پر بس کا افتتاح کانگریس پارٹی کی صدر سونیا گاندھی نے کیا ہے۔ بس کے افتتاح کے بعد محترمہ گاندھی نے کہا کہ انہیں امید ہے کہ آنے جانے والوں کو کوئی پریشانی نہیں ہوگی۔ ’ آگے اسی طرح تجارتی روابط کو بھی فروغ دیا جائے گا۔‘ ایک سوال کے جواب میں سونیا نے کہا کہ ’اس جانب سے لوگ میری طرف سے پیار کا پیغام لیکر گئے ہیں اور دوسری جانب سے بھی یہی ہورہا ہے۔‘ افتتاحی پروگرام پہلے پونچھ میں طے تھا لیکن سیکیورٹی کی وجوہات کے سبب
پونچھ کے مقام سے بس مسافروں کولائن آف کنٹرول کے پاس چکن دباغ تک لائےگی اور وہاں سے لوگ پیدل سرحد پار کرکے پاکستان کے زیرِانتظام کشمیر جائیں گے۔ پہلی بس میں تقریباً تیس مسافر سوار تھے اور لوگوں میں زبردست جوش وخروش تھا۔
سرینگر مظفرآباد بس سروس کے بعد لائن آف کنٹرول کے دونوں طرف چلنے والی یہ دوسری بس سروس ہے۔ پونچھ شہر سے چکن د باغ تک سڑک کی لمبائی تیرہ کلومیٹر ہے اور وہاں سے مزید ایک کلومیٹر کے فاصلے پر لائن آف کنٹرول واقع ہے۔ بس سروس شروع کرنے کی غرض سے اس روڈ کی مرمت کافی عرصہ سے جاری تھی۔ تاریخی پونچھ۔ راولاکوٹ روڈ تقسیم کے بعد سنہ سینتالیس میں بند کر دیا گیا تھا۔ اس سڑک کو ہندوستان اور پاکستان کے درمیان ایک جنگ میں خاصا نقصان بھی پہنچا تھا۔ |
اسی بارے میں پونچھ راولاکوٹ روڈ پر کام مکمل 15 June, 2006 | انڈیا جموں بس حادثہ، کم از کم 25 ہلاک18 June, 2006 | انڈیا دوسری بس سروس: آج سے آغاز19 June, 2006 | پاکستان | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||