BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 20 April, 2006, 23:15 GMT 04:15 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
گجرات فسادات: قبریں، عدالتی حکم
فسادات میں تقریبا دوہزار افراد مارے گئے جن میں بیشتر مسلمان تھے
سن دوہزار دو کے فسادات کے سلسلے میں سرخیوں میں رہنے والی ہندوستان کی مغربی ریاست گجرات میں ہائی کورٹ نے پولیس پر پانچ مسلمانوں اور ایک سماجی کارکن کے خلاف کارروائی کرنے سے عارضی طور پر روک لگادی ہے۔

پولیس نے چھ افراد کے خلاف گزشتہ جنوری میں قبروں سے غیرقانونی طور پر لاشیں نکالنے کے الزام میں کارروائی شروع کی تھی۔ ان افراد کا کہنا ہے کہ یہ قبریں مسلمانوں کی ہیں جنہیں دوہزار دو کے فسادات کے دوران ضلع پنچ محل میں ہلاک کردیا گیا تھا۔

ہائی کورٹ نے جمعرات کو پولیس سے کہا کہ وہ اٹھائیس اپریل تک کسی کو گرفتار نہ کرے جس دن اس مقدمے کی سماعت ہوگی۔ ہائی کورٹ نے گجرات کی ریاستی حکومت کو بھی نوٹس جاری کرتے ہوئے پوچھا کہ وہ بتائے کہ یہ معاملہ مرکزی تحقیقاتی ادارے سی بی آئی کے حوالے کیوں نہیں کیا جانا چاہیئے۔

دسمبر دوہزار پانچ میں پانچ مسلمانوں نے سماجی کارکن رئیس خان کے ساتھ مل کر ضلع پنچ محل کے پنڈیرواڈا علاقے میں ایک ندی کے کنارے واقع قبروں سے وہاں دفن کیے جانے والے افراد کی ہڈیاں نکالی تھیں۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ ہڈیاں ان کے رشتہ داروں کی ہیں جنہیں گجرات میں ہونے والے فسادات کے دوران ہلاک کردیا گیا تھا۔ انہوں نے الزام لگایا ہے کہ پولیس کے اہلکاروں نے ان کی لاشوں کو یہاں بغیر کسی کو بتائے دفن کردیا تھا۔ تاہم پولیس نے کہا ہے کہ ان لاشوں کو قوانین کے تحت یہاں دفن کیا گیا۔

یہ بات متنازعہ رہی ہے کہ پنڈیرواڈا کے علاقے میں قتل عام میں کتنے لوگ مارے گئے تھے۔ سماجی کارکنوں کا کہنا ہے کہ ہلاکتوں کی تعداد چالیس سے زائد ہوسکتی ہے۔ گزشتہ دو جنوری کو پولیس نے چھ افراد کے خلاف غیرقانونی طور پر قبروں سے ہڈیاں اور باقیات نکالنے کے الزام کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔

گودھرا رپورٹ
سیاسی جماعتوں کے لئے مقابلے کا نیا موضوع
واجپائیواجپئی کا یوٹرن
اچانک نریندر مودی کی مخالفت کیوں؟
گودھرا انکوائری
ٹرین میں آتشزدگی ایک حادثہ تھی: رپورٹ
اسی بارے میں
بیسٹ بیکری: سماعت شروع
19 August, 2004 | انڈیا
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد