BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت:
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
’جنگ اور امن‘ کو نمائش کی اجازت

مہاتما گاندھی
اس فلم میں مہاتما گاندھی کے قتل، ہندوستان میں ہندو فرقہ واریت، نیوکلیئر بم جیسے موضوعات کو لیا گیا ہے۔
بھارت میں دستاویزی فلمیں بنانے کے لیے مشہور فلمساز آنند پٹوردھن کی دستاویزی فلم ''جنگ اور امن " چوبیس جون سے کمرشیل تھیئٹر میں نمائش کے لیے پیش کی جا رہی ہے ۔

بھارت میں ایسا شاید پہلی مرتبہ ہو رہا ہے جب کوئی دستاویزی فلم کمرشیل سنیما کے طور پر ناظرین دیکھ سکیں گے ۔

آنند پٹوردھن نے اپنی اس فلم کی نمائش کے لئے کافی لمبی لڑائی لڑی ۔ایک سو تیس منٹ لمبی اس فلم کو آنند نے سن دو ہزار دو میں بنایا ۔فلم میں ہندوستان ، پاکستان ، جاپان اور امریکہ کا احاطہ کیا گیا ہے ،مہاتما گاندھی کے قتل اور اس کے بعد سے ہندوستان میں ہندو فرقہ پرستی ، نیوکلیئر بم اور اس سے تباہی جیسے حساس موضوعات کو فلم میں دکھایا گیا ہے ۔

آنند پٹوردھن کے مطابق جب فلم بن کر تیار ہوئی تو سینسر بورڈ نے اس کے چھ سین کاٹنے کے لیے کہا ۔نظر ثانی کے لیے جب فلم دوبارہ بورڈ کے سامنے آئی تو اس پر پابندی عائد کر دی گئی لیکن آنند عدالت گئے اور عدالت نے بغیر کانٹ چھانٹ کے فلم کی نمائش کی اجازت دے دی اور یہ فلم ممبئی کے سنیما گھر میں چوبیس جون سے نمائش کے لئے پیش ہو گی ۔

آنند کو اپنی اس فلم کے لیے آٹھ ملکی اور غیر ملکی ایوارڈ مل چکے ہیں جس میں سڈنی فلم فیسٹیول میں انٹرنیشنل کرٹکس ایوارڈ ملا تھا اور کراچی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں '' بہترین ڈاکیومینٹری فلم کے ایوارڈ سے نوازا جا چکا ہے ۔

آنند تین دہایئوں سےدستاویزی فلمیں بنا رہے ہیں اور اب تک انہوں نے بارہ فلمیں بنائی ہیں اور ان کی ہر فلم میں عام انسان ،اس کے مسائل، سیاسی، سماجی اخلاقی اور مذہبی منافرت جیسے حساس موضوعات ہوتے ہیں ۔

66چھوٹی فلم، بڑا پیغام
لٹل ٹیرارسٹ کے خالق کیا کہتے ہیں؟
66’چاند بجھ گیا‘ تیار
فلم گودھرا اور گجرات فسادات سے متعلق ہے
66فِلم سازی کا ارتقاء
قیامِ پاکستان سے رُبع صدی پہلے بنی فلمیں
66عورت اور یش چوپڑا
یش کے مرکزی کردار عورتیں کیوں ہوتی ہیں؟
اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد