BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 24 May, 2005, 10:21 GMT 15:21 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
دھماکہ: ممبئی سنیما مالکان ڈر گئے

News image
ممبئی میں یہ فلم بائیس سنیما گھروں میں دکھائی جا رہی تھی
بالی وڈ کی بیشتر فلمیں آج کل مشکل دور سے گزر رہی ہیں کیونکہ کئی فلموں کے خلاف عدالتوں میں مفاد عامہ کی عرضداشتیں داخل ہیں تو کئی پر پابندی عائد کر دی گئی۔

دہلی میں فلم ’جو بولے سو نہال‘ کی نمائش کے دوران بم دھماکوں کے بعد ممبئی میں گھبرا کر کئی سنیما گھروں سے فلم اتار لی گئی۔

ممبئی کے آئی نوکس ،گیلیکسی ،فیم ایڈ لیبس، اور فن ری پبلک میں ان کے مالکان نے گھبرا کر فلم کی نمائش روک دی۔

پروڈیوسرز گلڈ آف انڈیا کے صدر پہلاج نہلانی نے تمام پروڈیوسرز کی ایک ہنگامی میٹنگ طلب کی جس میں یہ طے کیا گیا کہ وہ مرکزی حکومت سے سینسر بورڈ کو مزید اختیارات دینے کا مطالبہ کریں گے۔

پہلاج نے بی بی سی کو بتایا کہ بم دھماکہ فلم اور بالی وڈ کو بدنام کرنے کی سازش کا ایک حصہ ہے ۔لوگ فلم کی نمائش سے پہلے ہی مفاد عامہ کی عرضداشت عدالت میں داخل کر دیتے ہیں اس کے بعد ہفتہ وصولی کے لئے دھمکاتے ہیں۔

News image
ڈیوسرز گلڈ آف انڈیا کے صدر پہلاج نہلانی نے تمام پروڈیوسرز کی ایک ہنگامی میٹنگ طلب کی
پہلاج کا کہنا تھا کہ جب فلم کو سینسر بورڈ سرٹیفکٹ دے دیتا ہے تو اس کے بعد فلم کی نمائش پر روک نہیں لگنی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ کچھ غیر سرکاری تنظیمیں سستی شہرت حاصل کرنے کے لئے یہ سب کر رہی ہیں۔

’پہلے تو کبھی اس طرح کی بات سامنے آتی تھی لیکن اب اسی ماہ فلم کال، نینا ،اور اب جو بولے سو نہال کا تنازعہ کھڑا کیا گیا اس فلم کو پنجاب کی عدالت سے منظوری حاصل ہو چکی تھی اور وہاں کی سب سے بڑی مذہبی تنظیم اکال تخت نے بھی نمائش کی یہ کہہ کر اجازت دے دی تھی کہ وہ فلم کے پوسٹرز پر یہ لکھیں کہ یہ فلم مذہبی نہیں ہے۔ لیکن اس کے باوجود وہاں کی تنظیم شرومنی گردوارا پربندھک کمیٹی اعتراض کر رہی ہے۔‘

پوری میٹنگ کے دوران فلم جو بولے سو نہال کے ڈائریکٹر راہول رویل خاموش بیٹھے رہے۔ ممبئی میں یہ فلم بائیس سنیما گھروں میں دکھائی جا رہی تھی۔

پروڈیوسرز گِلڈ نے ممبئی پولیس کمشنر سے بات کی اور ان تمام سنیما گھروں پر پولیس تحفظ کا مطالبہ کیا جہاں اس فلم کی نمائش جاری ہے۔

جوائنٹ پولیس کمشنر (نظم و نسق اور تحفظ ) جاوید احمد نے بتایا کہ انہوں نے پولیس کو تمام سنیما گھروں پر تعینات کر دیا ہے اور وہ ممبئی کا ماحول بگڑنے نہیں دیں گے۔

فلم ’جو بولے سو نہال‘ میں ہیرو سنی دیول ہیں اور وہ لڑکی سے پیار کرتے ہیں اور گیت گاتے ہیں۔ سکھوں کی تنظیم کو اعتراض ہے کہ اس فلم کے بعض مناظر میں سکھوں کی مقدس کتاب کو مسخ کرتے پیش کیا گیا ہے۔ بعض تنظیموں کو اس بات سے بھی اعتراض ہے کہ فلم کے ہیروں کو جو ایک سکھ کے کردار میں ہے ایک ایسی لڑ کی کے ساتھ کیوں دکھایا گیا ہے جو صرف ’بکنی‘ پہنے ہوئے ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد