BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت:
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
ممبئی کی جھوپڑی سے آسکر تک

اظہر مادھوری دیکشت ے ساتھ
اظہر کے مکان میں بجلی نہیں اس لیے دن میں پڑھائی کرتے ہیں
اظہر اور روبینہ آسکر ایوارڈ کی تقریب میں شرکت کے لیے تیاریوں میں مصروف ہیں۔ دیر سے ہی سہی لیکن ان کے پاسپورٹ بن رہے ہیں اور اگر وقت پر پاسپورٹ مل گئے توانیس فروری کو اظہر اپنی والدہ شمیمہ اور روبینہ اپنے بڑے ابّا کے ہمراہ فلم کی یونٹ کے ساتھ لاس اینجلس کے لیے روانہ ہو جائیں گے۔

اکیسویں اکیڈمی آسکر ایوارڈ میں ممبئی کی جھوپڑ بستی کے پس منظر میں بنی فلم ’سلم ڈاگ ملینیئر‘ میں ممبئی باندرہ کی غریب نگر جھوپڑی کے دو بچوں، اظہر اور روبینہ نے کام کیا ہے۔ اظہر نے سلیم کے بچپن کا رول نبھایا ہے اور روبینہ نے ہیروئین لتیکا کے بچپن کا کردار کیا ہے۔

فوکس سرچ لائٹ کمپنی کے زیراہتمام بننے والی اس فلم نے فلمی دنیا میں ہلچل مچا دی ہے۔ اس کی ہدایت کاری برطانوی ہدایت کار ڈینی بوئل نے کی ہے۔

گولڈن گلوب اور بافٹا کے کئی زمروں میں ایوارڈ حاصل کرنے کے بعد فلم نے آسکر ایوارڈ کے لیے دس زمروں میں نامزدگی حاصل کی ہے اور بائیس فروری کو لاس اینجلیس میں ایوراڈ کی تقریب منعقد ہو گی جس میں شرکت کے لیے ممبئی سے پورا فلمی یونٹ امریکہ جا رہا ہے۔

روبینہ اب حقیقت میں بھی سکول جاتی ہیں

فلم یونٹ ممبر سنجے، اظہر اور روبینہ کے والدین کے ہمراہ انہیں پولیس کے پاس لے گئے ہیں تاکہ پولیس سے کلیئرنس سرٹیفکیٹ ملنے کے بعد پاسپورٹ بن سکے۔

سنجے کا کہنا تھا کہ حالانکہ یہ کام کافی تاخیر سے ہو رہا ہے لیکن انہیں توقع ہے کہ پاسپورٹ بنانے کی کارروائی مکمل ہو جائے گی اور وہ انہیں اپنے ساتھ امریکہ لے جا سکیں گے۔

اظہر امریکہ جانے کے نام سے ہی بہت خوش ہیں۔’مجھے ڈینی انکل نے شو(ممبئی میں فلم کے پریمیئر) میں بتا دیا تھا کہ وہ مجھے امریکہ لے کر جائیں گے میں پہلی مرتبہ پلین میں بیٹھوں گا۔‘

چنچل روبینہ کی خوشی کا ٹھکانہ نہیں ہے’میں انکل ڈینی سے ملنے جا رہی ہوں پلین میں بیٹھ کر اچھا لگےگا۔‘

کمپنی ان دونوں کے لیے نئے کپڑے خرید رہی ہے۔ انہیں باندرہ کی انگریزی سرکاری سکول میں داخلہ دلا دیا گیا ہے۔ دونوں ایک ساتھ سکول جاتے ہیں اور ساتھ ہی واپس آتے ہیں ہر ماہ ان کے سکول خرچ کے لیے کمپنی ڈیڑھ ہزار روپے دیتی ہے۔

اظہر کی ماں پرامید ہیں کہ انہیں بیٹے کی وجہ سے ایک مکان بھی مل جائیگا

اظہر کی والدہ شمیمہ خدا کا شکر ادا کر رہی ہیں کہ انہیں ان کے بچے کے توسط سے ایک اچھی زندگی مل رہی ہے ورنہ اس زندگی کے تو انہوں نے خواب بھی دیکھنے کی جرات نہیں کی تھی۔ فلم کمپنی اب اظہر کو دو کمروں کا پختہ مکان دلا رہی ہے۔

اظہر اب کھلے آسمان کے نیچے پردے اور لکڑیوں سے بنے جھوپڑے میں نہیں بلکہ بلند و بالا عمارت کے پختہ دو کمروں کے مکان میں رہےگا۔

سنجے چاہتے ہیں کہ آسکر ایوارڈ کی تقریب سے قبل اظہر اپنے والدین کے ساتھ کسی مکان میں منتقل ہو جائے اور اس لیے وہ چاہتے ہیں کہ کم سے کم وہ کسی کرایہ کے مکان میں چلے جائیں لیکن اظہر کے والدین کا ماننا ہے کہ اگر وہ کسی کرایہ کے مکان میں چلے گئے تو انہیں پھر کمپنی مکان خرید کر نہیں دے گی۔

فلم کی دنیا بھر میں ریکارڈ توڑ کامیابی کے بعد جب میڈیا نے غریب نگر کا رخ کیا تو اظہر کو اسی طرح کھلے آسمان کے نیچے پایا اور روبینہ اسی طرح ٹین کی چھت والے مکان میں تھی۔

اظہر کی والدہ کے مطابق ان کے بیٹے کو کام کے لیے محض ایک لاکھ بیس ہزار روپے ہی ملے تھے جبکہ روبینہ کے والد رفیق قریشی کے مطابق انہیں صرف پینتیس ہزار روپے دیئےگئے تھے۔ میڈیا کی سخت تنقید کے بعد کمپنی کے ذمہ داران نے اب اظہر کو مکان دلانے کی کارروائی بھی شروع کر دی ہے۔

اظہر ابھی بھی سکول سے واپس آنے کے بعد اپنے ساتھیوں کے ہمراہ ننگے پیر ہی کھیلنے کے لیے دوڑتا ہے لیکن روبینہ نے اب چپل پہننا شروع کر دیا ہے۔ روبینہ سکول سے آنے کے بعد رات میں ہوم ورک مکمل کر لیتی ہے لیکن اظہر کے جھوپڑے میں بجلی نہیں ہے اس لیے وہ صبح جلدی اٹھ کر ہوم ورک مکمل کرتا ہے۔

اظہر کا آئیڈیل سلمان خان اور ڈینی بوئل ہیں تو روبینہ پریتی زنٹا بننا چاہتی ہے لیکن غریب نگر کے درجنوں بچوں کے لیے اظہر اور روبینہ ان کا آئیڈیل بن چکے ہیں۔

اسی بارے میں
غریب نگر کا سچ
25 January, 2009 | فن فنکار
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد