’سلم ڈاگ‘ کے لیے ایک اور ایوارڈ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ہدایت کار ڈینی بوئل کی فلم ’سلم ڈاگ ملینئیر‘ امریکہ کے پروڈیوسر گلڈ ایوارڈز میں بہترین فلم کا اعزاز جیتنے کے بعد بائیس فروری کو ہونے والے آسکرز میں بہترین فلم کے ایوارڈ کے لیے ایک بہت مضبوط امیدوار کے طور پر سامنے آ گئی ہے۔ اس فلم کو دس شعبوں میں اکیڈیمی ایوارڈ کے لیے نامزد کیا گیا ہے جس میں بھارتی موسیقار اے آر رحمان کی تین نامزدگیاں بھی شامل ہیں۔ پروڈیوسر گلڈ ایوارڈز میں ’سلم ڈاگ ملینیئر‘ کا مقابلہ ’مِلک‘، ’دا ڈارک نائٹ‘، ’دا کیورئس کیس آف بنجمن بٹن‘ اور ’فراسٹ /نکسن‘ جیسی فلموں سے تھا۔ پروڈیوسر گلڈ ایوارڈز کے فاتحین کو آسکرز کے لیے فیورٹ اس بنیاد پر تصور کیا جاتا ہے کیونکہ اس ایوارڈ کے لیے فلم کا انتخاب کرنے والے افراد ہی کی ایک بڑی تعداد آسکرز کے لیے فلموں کا انتخاب بھی کرتی ہے۔ گزشتہ برس بھی بہترین فلم کا پروڈیوسر گلڈ ایوارڈ جیتنے والی فلم ’نو کنٹری فار اولڈ مین‘ نے ہی آسکرز میں بہترین فلم کا اعزاز جیتا تھا۔ پروڈیوسر گلڈ ایوارڈز میں اعزاز جیتنے والی دیگر فلموں میں ’وال ای‘ کو بہترین اینیمیٹڈ فلم جبکہ ’مین آن وائر‘ کو بہترین دستاویزی فلم کا ایوارڈ ملا۔ | اسی بارے میں سلم ڈوگ، آسکر کے لیےنامزدگیاں22 January, 2009 | فن فنکار ’ہالی وڈ اور بالی وڈ کا عظیم ملاپ‘ 23 January, 2009 | فن فنکار ’سلم ڈاگ ملینیئر‘ کے چار ایوارڈ12 January, 2009 | فن فنکار ڈارک نائٹ کے لیے پانچ ایوارڈز08 January, 2009 | فن فنکار | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||