BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 31 January, 2009, 02:16 GMT 07:16 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
سلم ڈاگ، برطانوی فلمی ایواڈز
فلم کی ہیرو اور ہیروئن
دیو پٹیل کو ’برٹِش بریک تھرو سٹار‘ قرار دیا گیا
آسکر کے لیے نامزد برطانیہ کی ہِٹ فلم ’سلم ڈاگ مِلینیئر‘ نے رچرڈ ایٹنبرا فلم ایوارڈ لوٹ لیے۔

بھارتی شہر ممبئی میں غربت و افلاس کے تناظر میں بنائی گئی اس فلم کو سال کی بہترین فلم، ڈائریکٹر ڈینی بوئیل کو سال کا بہترین ہدایتکار اور ہیرو دیو پٹیل کو سال کا بہترین ابھرتا ہوا ستارہ قرار دیا گیا۔

رچرڈ ایٹنبرا فلم ایوارڈز میں فلم ’دا ریڈر‘ کے لیے کیٹ وِنسلٹ نے سال کی بہترین اداکارہ اور ’دا ریسلر‘ کے ہیرو مِکی رؤک نے بہترین اداکار کا انعام حاصل کیا۔

اس برس ’لوگوں کی پسند‘ کی کیٹیگری بھی متعارف کروائی گئی تھی جس میں سلم ڈاگ مِلینیئر کے دیو پٹیل کو ’برٹِش بریک تھرو سٹار‘ قرار دیا گیا۔

پٹیل نے کہا کہ انہیں اس خصوصی ستائش انتہائی مسرت ملی ہے۔ اٹھارہ سالہ سٹار نے کہا: ’اس فلم کو جس بڑے پیمانے پر پذیرائی حاصل ہوئی ہے اس نے مجھے حیران کر دیا ہے۔ میں آپ سب کی حوصلہ افزائی کے لیے شکرگزار ہوں‘۔

ان ایوارڈز کے انتخابات کے لیے برطانیہ بھر سے فلم ناقدین رائے دیتے ہیں اور ناقدین نے چھ ہفتے تک آنلائن اپنے ووٹ دیے۔

اس سے قبل ’سلم ڈاگ ملینئیر‘ نے امریکہ کے پروڈیوسر گلڈ ایوارڈز میں بہترین فلم کا اعزاز جیتا تھا۔

اس فلم کو دس شعبوں میں اکیڈیمی ایوارڈ کے لیے نامزد کیا گیا ہے جس میں بھارتی موسیقار اے آر رحمان کی تین نامزدگیاں بھی شامل ہیں۔

پروڈیوسر گلڈ ایوارڈز میں ’سلم ڈاگ ملینیئر‘ کا مقابلہ ’مِلک‘، ’دا ڈارک نائٹ‘، ’دا کیورئس کیس آف بنجمن بٹن‘ اور ’فراسٹ /نکسن‘ جیسی فلموں سے تھا۔

روبینہغریب نگر کا سچ
’سلم ڈاگ ملینیئر‘ اور روبینہ کی جھونپڑ پٹی
سلم ڈاگ ملینیئر
آسکر کے لیے دس زمروں میں نامزدگیاں
بچن کی سلم ڈاگ ملینیئر پر تنقیدگند اچھالا گیا
امیتابھ بچن کی سلم ڈاگ ملینیئر پر تنقید
اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد