BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 27 January, 2009, 12:05 GMT 17:05 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
کارا فلم، فنڈز کی اپیل مثبت ردعمل

کارا فلم
یہ موقع اس میلے کی ساکھ اور مقبولیت کو بچانے کا آخری موقع ہے: حسن زیدی
پاکستان میں گزشتہ دو برسوں سے بین الاقوامی سطح پر مقبول سالانہ کارا فلم فیسٹول سکیورٹی حالات کی خرابی کی وجہ سے منعقد نہیں ہو سکا لیکن اس برس عالمی اقتصادی بحران کی وجہ سے اس کا انعقاد مشکوک ہوگیا ہے۔

کارا فلم سوسائٹی نامی ایک غیرسرکاری تنظیم کراچی میں کارا فلم فیسٹیول کے نام سے ایک بین الاقوامی معیار کا فلمی میلہ سنہ دو ہزار ایک سے باقاعدگی سے منعقد کرتی آئی ہے اور اس دوران فلموں کی نمائش کے علاوہ ان پر بحث اور مباحثے بھی منعقد ہوتے رہے ہیں۔

تاہم سنہ دو ہزار سات اور آٹھ میں سکیورٹی خدشات اور ملکی سیاسی بحرانوں کی وجہ سے اسے ساتواں کارا فیسٹول بار بار ملتوی کرنا پڑا۔

اب منتظمین نے آئندہ فروری کے پہلے ہفتے میں ساتویں کارا میلے کے انقعاد کا اعلان کیا ہے۔ تاہم ڈائریکٹر فیسٹول حسن زیدی کا ایک اپیل میں کہنا ہے کہ یہ موقع اس میلے کی ساکھ اور مقبولیت کو بچانے کا آخری موقع ہے۔

’ہم نے اس میلے کو باقاعدگی سے گزشتہ چھ برس منعقد کیا کیونکہ ہم سمجھتے تھے کہ یہ ملک اور کراچی میں فنون لطیفہ اور ثقافت کے فروغ کے لیئے ضروری ہے۔ ایک بات بالکل واضح ہے کہ اگر یہ میلہ گزشتہ دو برس منعقد نہیں ہوا تو اس کی وجہ ہماری خواہش یا تیاری میں کمی ہرگز نہیں تھی۔‘

کارا فلم فیسٹول کو اب دنیا میں جاری عالمی اقتصادی بحران سے پیدا اضافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ حسن زیدی کے مطابق ان مشکلات کے باوجود وہ پُرعزم ہیں کہ میلہ اپنے مقررہ وقت پر منعقد کیا جائے گا چاہے رقم کی کمی کی وجہ سے انہیں اس کے بہت سے پروگرام اور مصروفیات ختم ہی کیوں نہ کرنی پڑیں۔

’ہم نے دیکھا ہے کہ کس طرح اس میلے نے پاکستانی سینما کو ایک نئی زندگی دی ہے، کس طرح یہ پاکستان اور بین الاقوامی فلمسازوں کے درمیان رابطوں کا سبب بنا ہے۔ کس طرح اس نے بحث مباحثے کو فروغ دیا ہے اور ایک دوسرے کی ثقافت کو برداشت کرنے کا مادا پیدا کیا ہے۔ ہم نے اسے بہت کچھ دیا ہے اور اب اسے دم توڑتے ہوئے نہیں دیکھ سکتے۔‘

منتظمین کا کہنا ہے کہ اپنے تمام وسائل یکجا کرنے کے باوجود انہیں معاشی مشکلات کا سامنا ہے جس سے بچنے کی خاطر انہیں پچاس لاکھ روپے کی فوری ضرورت ہے۔ حسن زیدی نے اس موقع پر لوگوں سے ان کی مدد کی اپیل کی ہے۔ ’ہمیں معلوم ہے کہ یہ کسی کے لیے بھی آسان وقت نہیں ہے۔ لیکن اگر اس میلے کے ہزاروں شائقین ایک ہزار روپے فی کس مدد کریں تو انتظامیہ مشکلات پر قابو پا سکتی ہے‘۔

 ہم نے دیکھا ہے کہ کس طرح اس میلے نے پاکستانی سینما کو ایک نئی زندگی دی ہے، کس طرح یہ پاکستان اور بین الاقوامی فلمسازوں کے درمیان رابطوں کا سبب بنا ہے۔ کس طرح اس نے بحث مباحثے کو فروغ دیا ہے اور ایک دوسرے کی ثقافت کو برداشت کرنے کا مادا پیدا کیا ہے۔ ہم نے اسے بہت کچھ دیا ہے اور اب اسے دم توڑتے ہوئے نہیں دیکھ سکتے۔
حسن زیدی

منتظمین نے شائقین کو ان کی رقوم کا شفاف حساب رکھنے کی یقین دہانی بھی کرائی ہے۔بی بی سی سے بات کرتے ہوئے حسن زیدی نے کہا کہ ان کی اس اپیل کا دنیا بھر سے مثبت ردعمل سامنے آیا ہے اور امید ہے کہ یہ میلہ فروری میں منعقد ہو پائے گا۔

انہوں نے کہا کہ معاشی مشکلات کی وجہ سے اُنہوں نے پہلے ہی اس مرتبہ اس میلے کی افتتاحی اور اختتامی تقریبات ترک کر دی ہیں جبکہ ماضی کے برعکس مختلف مقامات کی بجائے یہ میلہ اب ایک ہی جگہ پر منعقد کیا جائے گا۔

اس مرتبہ کارا فلم فیسٹول میں دو سو بیس فلمیں شمولیت کے لیے آئی ہیں تاہم ایک جگہ دکھانے کی وجہ سے انہیں ان میں سے کم فلمیں دکھانے کا موقع ملے گا۔اس میلے میں تین اقسام کی فلمیں دکھائی جاتی ہیں جن میں دستاویزی، فیچر اور مختصر دورانیے کی فلمیں شامل ہیں۔

کارا فلم فیسٹول نے انتہائی مختصر مدت میں عالمی سطح پر مقبولیت پا لی تھی اور اس کا اس خطے کے بہترین فلمی میلوں میں شمار ہونے لگا ہے۔ اس کے انقعاد میں مزید تاخیر شدت پسندی سے متاثرہ پاکستان کے لیے ایک اور برا شگون قرار دیا جا رہا ہے۔

اسی بارے میں
شو بِز پاکستان 2006
28 December, 2006 | فن فنکار
لڑکی پنجابن نے لاج رکھ لی
29 December, 2003 | فن فنکار
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد