BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 04 January, 2009, 14:59 GMT 19:59 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
’والٹز ودھ بشیر‘ سال کی بہترین فلم
’والٹز ودھ بشیر‘
’والٹز ودھ بشیر‘ نے ’سلم ڈوگ ملینئیر‘ اور ’ملک‘ جیسی فلموں کو شکست
مشرق وسطی میں فلسطینیوں کے قتل عام پر بنائی گئی ’اینیمیٹڈ‘ فلم ’والٹز ودھ بشیر‘ کو امریکہ میں فلمی ناقدین کی قومی تنظیم ’نیشنل سوسائٹی آف فلم کریٹکس‘ نے سنہ 2008 کی بہترین فلم قرار دیا ہے۔

’والٹز ودھ بشیر‘ کے نام سے یہ فلم ہدایت کار ایئر فولمان نے بنائی ہے جو اسرائیل فوج میں اپنی ملازمت کے دوران انیس سو بیاسی میں لبنان حملے کے دوران ڈھائے جانے والے مظالم کے عینی شاہد ہیں۔

’والٹز ودھ بشیر‘ نے ’سلم ڈوگ ملینئیر‘ اور ’ملک‘ جیسی فلموں کو شکست دے کر یہ اعزاز حاصل کیا ہے۔

’نیشنل سوسائٹی آف فلم کریٹکس‘ نے ہالی ووڈ سٹار شان پین کو فلم ’ملک‘ کے لیے بہترین اداکار کا ایوارڈ دیا ہے جبکہ سیلی ہاؤکنس کو بہترین ادکارہ کا ایوارڈ دیا گیا ہے۔

سیلی ہاؤکنس کو بہترین ادکارہ کا ایوارڈ ملا

مائیک لیہ کو بہترین ہدایت کار اور سکرین رائٹر جبکہ ایڈی مارسن کو بہترین معاون اداکار کا ایوارڈ ملا جبکہ حنا شیگولہ نے فلم ’ایج آف ہیون‘ کے لیے بہترین معاون ادکارہ کا ایوارڈ دیا گیا۔

برطانوی فلم ’ہیپی گو لکی‘ کو بھی چار ایوارڈز دیے گئے ہیں جبکہ اس کے علاوہ ’مین آن دی وائر‘ کو بہترین دستاویزی فلم کا ایوارڈ دیا گیا ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد