ٹرمینیٹر نیشنل فلم رجسٹری میں | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
اس سال امریکہ کی نیشنل فلم رجسٹری کے لیے منتخب کی جانے والی پچیس فلموں میں آرنلڈ شوارزنیگر کی کلاسک فلم ٹرمینیٹر بھی شامل ہے۔ فلم رجسٹری کے لیے منتخب ہونے کا مطلب یہ ہوتا ہے کہ ان فلموں کو ضائع ہونے سے بچایا جائے۔ ان فلموں میں انیس سو بیس کی دستاویزی اور دوسری امریکی فلمیں شامل ہیں۔ اس سال چنی جانے والی فلموں کی فہرست میں شامل دوسری فلموں میں انیس سو تینتیس کی ’دی اِن وزیبل مین‘ اور انیس سو بہتر کی فلم ’ڈلورینس‘ شامل ہیں۔ فلم رجسٹری کے لیے فلموں کا انتخاب ہر سال ہوتا ہے اور یہ انتخاب ثقافتی اور تاریخی اہمیت کی بنا پر کیا جاتا ہے۔ لائبریری آف کانگریس کے جیمز بلنگٹن کا کہنا ہے ’فلم رجسٹری سے امریکی عوام کو مختلف نوعیت کی امریکی فلموں کے بارے میں علم ہو گا اور اس سے بھی اہم یہ ہے کہ یہ فلمیں محفوظ بھی رہیں گی‘۔ لائبریری آف کانگریس فلموں کو ڈیجیٹل فارم میں منتقل کرتی ہے اور اس کے اصل کاپی بھی محفوظ بھی کرتی ہے۔ ’انیس سو پچاس سے قبل بننے والی پچاس فیصد فلمیں خراب ہو گئی ہیں جب کہ انیس سو بیس سے قبل بننے والی نوے فیصد فلمیں ضائع ہو گئی ہیں‘۔ لائبریری آف کانگریس نے فلم رجسٹری بیس سال قبل بنائی تھی جس کا کام فلموں کو محفوظ کرنا ہے۔ اس سال محفوظ کی گئی دیگر فلموں میں 1929 کی ہیلیلوئیاں اور 1910 کی فلم ڈیووشن بھی ہے۔ | اسی بارے میں تھنڈر، مسلسل باکس آفس ٹاپ پر01 September, 2008 | فن فنکار کانز میں عالمی فلمی میلے کا آغاز14 May, 2008 | فن فنکار عالمی باکس آفس مالا مال07 March, 2008 | فن فنکار آسکرٹی وی ریٹنگ کم ترین سطح پر27 February, 2008 | فن فنکار ’میری فلم بُش کی سچی تصویر‘21 January, 2008 | فن فنکار | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||