 | | | اس فلم کی کہانی اداکاروں کی ایسی مہم جوئی کے بارے میں ہے جو خیالی سے اچانک حقیقی جنگ میں تبدیل ہو جاتی ہے |
ڈائریکٹر بن سٹلّر کی فلم ’ٹراپک تھنڈر‘ شمالی امریکہ میں مسلسل تیسرے ہفتے بھی باکس آفس پر سرِ فہرست ہے۔ یہ ایکشن فلم جس میں جیک بلیک اور رابرٹ ڈاؤنی جونئر بھی مرکزی کردار ہیں، اندازے کے مطابق اب تک ایک کروڑ پندرہ لاکھ ڈالر سے زیادہ کا بزنس کر چکی ہے۔ وین ڈیزل کی سائنس فکشن تھرلر ’بیبیلون اے ڈی‘ باکس آفس چارٹ کے دوسرے نمبر پر ہے اور اس اختتام ہفتہ تک ستانوے لاکھ ڈالر کا کاروبار کر چکی ہے۔ اس کے علاوہ ’دی ڈارک نائٹ‘ امریکی فلم سازی کی تاریخ میں ’ٹائٹینک‘ کے بعد دوسری فلم ہے جس نے شمال امریکی باکس آفس پر پچاس کروڑ ڈالر کا ریکارڈ بزنس کیا ہے۔ ’ٹائٹینک‘ نے یہ منزل سن انیس سو ستانوے میں سر کی تھی۔ اختتام ہفتہ پر اگرچہ پانچ نئی فلمیں لگی تھیں لیکن ٹکٹوں کی فروخت مجموعی طور پر سست رہی اور سوائے ’ٹراپک تھنڈر‘ کے کوئی بھی فلم دس ملین ڈالر کا مرحلہ عبور کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔ باکس آفس سروس میڈیا کے سربراہ پال ڈرگارابیڈین کا کہنا ہے کہ ’ڈارک نائٹ‘ اوپر آ رہی ہے جب کے مزاحیہ فلم ’دی ہاؤں بنی‘ دوسرے نمبر سے چوتھے نمبر پر چلی گئی ہے۔ |