’لیجنڈ‘ کی سب سے زیادہ کمائی | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
امریکی جریدے فوربز کے مطابق گزشتہ سال سب سے زیادہ پیسہ کمانے والے ہالی وڈ کے اداکار ول سمتھ رہے ہیں۔ ’آئی ایم دی لیجنڈ‘ کے مرکزی کردار ول سمتھ نے 80 ملین ڈالر کمائے۔ دوسری طرف سب سے زیادہ پیسہ کمانے والی اداکارہ کیمرون دیاز رہیں جنہوں نے 50 ملین ڈالر کمائے۔
جریدے کے مطابق ول سمتھ کے علاوہ جونی ڈیپ اور ایڈی مرفی ہالی وڈ میں سب سے زیادہ کامیاب اداکار رہے۔ سمتھ نے اپنی کامیاب فلموں ’آئی ایم اے لیجنڈ‘، ’ہینکوک‘، اور ’دی پرسوٹ آف ہیپینس‘ کی بدولت یکم جون 2007 سے یکم جون 2008 تک 80 ملین ڈالر کمائے۔ کیمرون دیاز کے بعد سب سے زیادہ پیسے کمانے والی اداکارہ برطانیہ کی کیرا نائٹلے رہیں جنہوں نے 32 ملین ڈالر کمائے۔ انہیں یہ کامیابی ’پائریٹس آف دی کیریبین‘ کی دوسری قسط ’ایٹ دی ورلڈز اینڈ‘ کی بدولت ملی۔
ان کے علاوہ کوئی بھی دوسری برطانوی خاتون ٹاپ ٹین میں نہیں جا سکی۔ فوربز کی فہرست میں سب سے زیادہ پیسہ کمانے والی ہیری پوٹر ناولوں کی لکھاری جے کےروئلنگ رہیں جنہوں نے کل 300 ملین ڈالر کمائے۔ پوری دنیا میں ان کی کتابوں کی 375 ملین کاپیاں بک چکی ہیں جبکہ ہیری پوٹر سیریز کی ان کی آخری کتاب ’ہیری پوٹر اینڈ دی ڈیتھلی ہیلوز‘ کی 44 ملین کاپیاں بھی فروخت ہو چکی ہیں۔ ہیری پوٹر کا کردار ادا کرنے والے 19 سالہ ڈینیئل ریڈکلف نے 25 ملین ڈالر کمائے اور اتنے ہی ہانا مونٹانا کی اداکارہ مِلے سائرس نے کمائے۔ ہیری پوٹری میں ہرمیونی کا کردار ادا کرنے والی 18 سالہ اداکارہ ایما واٹسن نے 10 ملین ڈالر اور ران کا کردار ادا کرنے والے رپرٹ گرنٹ نے پانچ ملین ڈالر کمائے۔ | اسی بارے میں میڈونا دنیا کی امیر ترین گلوکارہ 30 January, 2008 | فن فنکار رولنگ سٹونز کی کمائی سب سےزیادہ21 September, 2007 | فن فنکار اُوپرا دنیا کی مقبول ترین شخصیت 15 June, 2007 | فن فنکار حنیف قریشی کیلیے ملکہ کا اعزاز30 December, 2007 | فن فنکار آسکرز کے فاتحین کا اعلان جلد25 February, 2007 | فن فنکار کروڑوں شائقین ’آسکرز‘ کے منتظر25 February, 2007 | فن فنکار | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||