رولنگ سٹونز کی کمائی سب سےزیادہ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
امریکی بزنس میگزین فوربز نے گزشتہ سال کے دوران سب سے زیادہ کمائی کرنے والے گلوکاروں کی فہرست جاری کی ہے جس کے مطابق منجھا ہوا راک بینڈ ’رولنگ سٹونز‘ سر فہرست رہا ہے۔ میگزین کا کہنا ہے کہ گروپ نے جون سنہ دو ہزار چھ اور اس سال کے ماہ جون کے درمیانی عرصے میں آٹھ کروڑ اسی لاکھ ڈالر کمائے۔ اس دوران انہوں نے بِگر بینگ (Bigger Bang) کے نام سے دنیا کے کئی شہروں میں کانسرٹ کیے جن سے ہونے والی کل آمدن تینتالیس کروڑ ستر لاکھ ڈالر تھی۔ بڑی آمدن کی اس فہرست میں دوسرے نمبر پر امریکی ریپ سنگر ’جے زیڈ‘ رہے جنہیں گزشتہ ایک سال کے دوران آٹھ کروڑ تیس لاکھ ڈالر کی آمدن ہوئی۔ تیسرے نمبر پر پاپ میوزک کی دنیا کی مشہور شخصیت انچاس سالہ میڈونا رہیں جنہوں نے سات کروڑ بیس لاکھ ڈالر کمائے۔ میگزین کے مطابق راک بینڈ بون جووی کی جیب میں چھ کروڑ ستر لاکھ ڈالر گئے جبکہ فہرست میں پانچویں نمبر پر برطانوی سنگرسرایلٹن جون رہے جنہوں نے پانچ کروڑ تیس لاکھ ڈالر بنائے۔
ان کے بعد کینیڈا کی پوپ سٹار سلین ڈیون (دو کروڑ بیس لاکھ ڈالر) کا نام آتا ہے جبکہ ساتویں نمبر پر کاؤنٹی سنگر ٹِم میگرا ( ایک کروڑ اسی لاکھ ڈالر) رہے۔ فوربز کا کہنا ہے کہ انہیں اس بات پر حیرت نہیں ہے کہ اس سال بھی سب سے زیادہ کمائی کرنے والے گلوکاروں کا تعلق منجھے ہوئے فنکاروں کی نسل سے رہا۔ میگزین نے لکھا کہ ’ گلوکاروں کو اصل کمائی مختلف ملکوں اور شہروں کے دوروں سے ہوتی ہے اور حقیقت یہ ہے کہ جب بات لوگوں کو کانسرٹ میں لانے کی ہوتی ہے تو منجھے اور مانے ہوئے فنکار بازی لے جاتے ہیں۔‘ اس کے علاوہ کچھ فنکاروں کی بڑی کمائی کی وجہ ان کے کانسرٹ کے مہنگے ٹکٹ بھی رہے۔ مثلاً، میڈونا نے شمالی امریکہ کے دورے میں اپنے ایک شو کے ٹکٹ کی اوسط قیمت ایک سو اسی ڈالر رکھی۔ میگزین نے مزید لکھا ہے کہ فہرست میں دیے گئے فنکاروں کی اکثریت صرف اپنے ریکارڈز کی فروخت اور کانسرٹ سے پیسے نہیں بناتی۔ ان کے علاوہ وہ مختلف مصنوعات کی اشتہار بازی میں حصہ لیکر اپنے ’برینڈ نیم‘ یا نام کی وجہ سے بھی بہت پیسے بناتے ہیں۔ |
اسی بارے میں ’موسیقی کی یادگار رات ہوگی‘01 July, 2007 | فن فنکار میڈونا کا صلیب کا سین کاٹ دیا21 October, 2006 | فن فنکار ’میڈونا پر نظر رکھی جائے گی‘16 August, 2006 | فن فنکار | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||