’موسیقی کی یادگار رات ہوگی‘ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
آنجہانی برطانوی شہزادی ڈیانا کے بیٹوں شہزادہ ولیم اور شہزادہ ہیری کا کہنا ہے کہ ان کی والدہ کی یاد میں ہونے والا کانسرٹ موسیقی کی ایک یادگار رات ثابت ہوگا۔ لندن کے ویمبلی سٹیڈیم میں یکم جولائی کو ہونے والے اس کانسرٹ میں سر ایلٹن جان، ٹیک دیٹ اور للی ایلن جیسے مشہور ستارے اور بینڈ بھی شرکت کریں گے۔ امید کی جا رہی ہے کہ سر ایلٹن جان اس کانسرٹ میں اپنا نغمہ’کینڈل ان دا ونڈ‘ بھی گائیں گے۔ انہوں نے یہ نغمہ شہزادی ڈیانا کے جنازے پرگایا تھا اور اس کے بعد کہا تھا کہ وہ آئندہ کبھی یہ نغمہ نہیں گائیں گے۔ شہزادی ڈیانا کی فرانس میں ایک حادثے میں ہلاکت کے قریباً دس برس بعد ان کی سالگرہ کے موقع پر ہونے والی اس تقریب میں ایک اندازے کے مطابق باسٹھ ہزار کے قریب شائقین شرکت کریں گے۔ برطانوی شہزادوں نے اس کانسرٹ کے انتظامات اور ریہرسلز کا جائزہ لینے کے لیے سنیچر کو ویمبلی کا دورہ کیا اور اس دورے کے بعد پریس کانفررنس سے خطاب کرتے ہوئے شہزادہ ولیم کا کہنا تھا کہ وہ اس کانسرٹ کے حوالے سے بہت پرجوش ہیں۔ برطانوی شہزادوں نے اس حوالے سے ایک خصوصی ظہرانے میں بھی شرکت کی جہاں انہوں نے ان غریب بچوں سے ملاقات کی جن کی مدد ’ویل چائلڈ‘ نامی اس خیراتی ادارے سے کی جاتی ہے جس کے پیٹرن شہزادہ ہیری ہیں۔ | اسی بارے میں ڈیانا کے آخری لمحات ٹی وی پر06 June, 2007 | فن فنکار | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||