میڈونا دنیا کی امیر ترین گلوکارہ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
فوربز ڈاٹ کام نامی کاروباری ویب سائٹ نے امریکی پاپ سٹار میڈونا کو دنیا کی امیر ترین گلوکارہ قرار دیا ہے۔ فوربز کی یہ اس قسم کی پہلی فہرست ہے جس میں میوزک انڈسٹری کی خواتین کی مالی حیثیت کا جائزہ لیا گیا ہے۔ فہرست کے مطابق انچاس سالہ میڈونا نے، جون دو ہزار چھ سے جون دو ہزار سات تک، ایک مالی سال کے دوران بہّتر ملین ڈالر کمائے جس کا بڑا حصہ انہوں نے ’کنفیشنز’ نامی بین الاقوامی دورے کے دوران کمایا۔ اس دورے سے ہونے والی کل آمدنی دو سو ساٹھ ملین ڈالر تھی۔ کسی بھی خاتون فنکارہ کے لیے یہ سب سے زیادہ کمائی والا دورہ تھا۔ امریکہ کی ہی باربرا سٹرائسنڈ دوسرے اور کینیڈا کی سیلین ڈیان فوربز تیسرے نمبر پر ہیں۔ پینسٹھ سالہ باربرا، اس فہرست میں سب سے عمر رسیدہ گلوکارہ بھی ہیں جنہوں نے سن دو ہزار میں ریٹائرمنٹ کا اعلان کرنے کے بعد پچھلے سال اپنا پہلا دورہ کیا اور ساٹھ ملین ڈالر کمائے۔ سیلین ڈیان پینتالیس ملین ڈالر کی کمائی کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہیں۔ جس کا بڑا حصہ انہوں نے لاس ویگاس میں ’سیزرز پیلس’ پر منعقد ہونے والی کنسرٹس کی سیریز کے ذریعے کمایا، جو دسمبر میں ختم ہوئی۔ کولمبین گلوکارہ شکیرہ، اڑتیس ملین ڈالر کی آمدنی کے ساتھ چوتھے نمبر پر رہیں جبکہ چھبیس سالہ امریکی گلوکارہ بیانسے نوئلز ستائیس ملین ڈالر آمدنی کے ساتھ پانچویں نمبر پر رہیں۔ دنیا کی دس امیر ترین گلوکاراؤں کی اس فہرست میں امریکہ کی گیون سٹیفنی چھبیس ملین ڈالر کے ساتھ چھٹے، کرسٹینا آگیولیرا بیس ملین ڈالر کے ساتھ ساتویں اور فیتھ ہل، انیس ملین ڈالر کے ساتھ آٹھویں پر رہیں۔ امریکی گلوکاراؤں کا ڈکسی چکس نامی گروپ اٹھارہ ملین آمدنی کے ساتھ نویں جبکہ امریکہ ہی کی ماریہ کیری تیرہ ملین ڈالر آمدنی کے ساتھ دسویں نمبر پر رہیں۔ | اسی بارے میں پاپ سٹار میڈونا ممبئی کے دورے پر10 January, 2008 | فن فنکار میڈونا ممبئی کی گلیوں میں 09 January, 2008 | فن فنکار میڈونا کا صلیب کا سین کاٹ دیا21 October, 2006 | فن فنکار ڈیوڈ کوگود لینا پھر خطرے میں06 August, 2007 | فن فنکار ’میڈونا پر نظر رکھی جائے گی‘16 August, 2006 | فن فنکار میڈونا کی پوپ بینیڈکٹ کو دعوت 06 August, 2006 | فن فنکار | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||