میڈونا ممبئی کی گلیوں میں | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاپ گلوکارہ میڈونا لوئیس رِچی منگل کی صبح ہندوستان کے معاشی اور فلمی دارالحکومت ممبئی اپنے شوہر گائی رِچی اور دو بچوں کے ہمراہ پہنچیں ہیں۔ راجستھان کے گلابی شہر جے پور اور ریاست کے محلوں میں کرسمس کی چھٹیاں گزارنے کے بعد اب میڈونا ممبئی پہنچیں ہیں۔ پہنچتے ہی انہوں نے اپنے شوہر اور باڈی گارڈز کے ہمراہ ممبئی کی گلیوں کا نظارہ کیا اور دوسرے درجے کے ایک ہوٹل میں جنوبی ہند کے مشہور ڈش ڈوسا کا بھی مزہ لیا۔ میڈونا تاج محل ہوٹل کے قریب قلابہ علاقے کی جھگی جھوپڑی میں بھی گئیں۔ان کے ساتھ ساتھ ان کے شوہر بھی تھے۔ان کے حفاظتی دستوں نے اس وقت میڈیا کے کسی بھی نمائندے کو اندر جانے سے روک دیا۔لوگوں سے ملنے کے بعد وہ ساؤتھ انڈین ہوٹل سوربھ میں گئیں۔ سوربھ میں کھانے کے بعد وہ ممبئی کے مشہور چور بازار گئیں۔ممبئی میں ان دو مقامات کا دورہ کرنے کے بعد وہ واپس ہوٹل تاج محل پہنچ گئیں جہاں حفاظتی نکتہ نظر سے ان کے لیے پورا ایک منزل بک کیا گیا ہے۔ |
اسی بارے میں ڈیوڈ کوگود لینا پھر خطرے میں06 August, 2007 | فن فنکار زیادہ لوگ افریقی بچےگود لیں: میڈونا13 January, 2007 | فن فنکار ’بش اور صدام ایک جیسے ہیں‘19 June, 2004 | فن فنکار میڈونا: ویزکلارک کی حمایت10 January, 2004 | فن فنکار | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||