ممنوعہ ادویات، ’ریمبو‘ پکڑے گئے | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ہالی وڈ کے معروف اداکار سلویسٹر سٹالون کو آسٹریلیا میں ایک ممنوعہ دوا (گروتھ ہارمون) درآمد کرنے کا مجرم پایا گیا ہے اور انہیں اس جرم کی پاداش میں جرمانے اور مقدمہ کے اخراجات ادا کرنے کو کہا گیا ہے۔ آسٹریلیا کی ریاست نیو ساوتھ ویلز میں سلویسٹر سٹالون کو دس ہزار سات سو ڈالر جرمانہ ادا کرنے کو کہا گیا ہے جس میں سے زیادہ تر رقم اس مقدمے کے اخراجات کی مد میں ادا کی جائے گی۔ سٹالون اس مقدمے میں اپنے جرم کا اعتراف کر چکے ہیں تاہم وہ فیصلے کے وقت عدالت میں موجود نہیں تھے۔ سٹالون پر الزام تھا کہ وہ اس سال فروری میں آسٹریلیا دورے کے دوران اپنے ساتھ جنٹروپن نامی گروتھ ہارمون دوا ساتھ لائے تھے جس کی درآمد پر آسٹریلیا میں پابندی عائد ہے۔ سڈنی کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر کسٹم حکام کی جانب سے لی جانے والی تلاشی کے دوران سٹالون کے سامان میں سے اس دوا کی چودہ بولتیں برآمد ہوئی تھیں۔ عدالت نے سٹالون کو یہ ممنوعہ دوا بغیر ڈاکٹری نسخے کے آسٹریلیا میں لانے پر سزا سنائی ہے۔ سٹالون پر ایک اور ممنوعہ دوا جس کا ان کے پاس نسخہ موجود تھا ساتھ لانے پر بھی سزا سنائی گئی ہے۔ اس دوا کے بارے میں انہوں نے کسٹم حکام کو آگاہ نہیں کیا تھا جو کہ ایک قابل تعزیر جرم ہے۔ سٹالون نے اس دوا کی چار بوتلیں اس وقت اپنے ہوٹل کے کمرے سے باہر پھینک دیں جب کسٹم حکام ان کے سامان کی تلاشی لینے کے لیے ہوٹل پہنچ گئے۔ عدالت نے اپنا فیصلہ سناتے وقت کہا کہ یہ دونوں ممنوعہ ادویہ سٹالون کے ذاتی استعمال میں تھیں۔ سٹالون ’راکی‘ سیریز کی اپنی نئی فلم کی نمائش کے سلسلے میں اس سال فروری میں آسٹریلیا گئے تھے۔ ان ممنوعہ ادویات کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ یہ بدن کی چربی کم کرنے، پٹھوں کو مضبوط بنانے اور جنسی طاقت میں اضافے میں مدد دیتی ہیں۔ | اسی بارے میں سٹالون: پھر باکسنگ رنِگ میں11 May, 2004 | فن فنکار راکی VI کی فلمبندی کا آغاز04 December, 2005 | فن فنکار باکسنگ رِنگ میں راکی کی واپسی24 December, 2006 | فن فنکار | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||