BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 24 December, 2006, 08:33 GMT 13:33 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
باکسنگ رِنگ میں راکی کی واپسی

 سلویسٹر سٹالون
سٹالون کو شہرت پہلی فلم راکی سے ملی تھی (فائل فوٹو)
امریکہ میں فلم ’راکی بلبوا‘ کی ریلیز کے ساتھ ہی تقریبًا تین دہائیوں کے بعد مشہور فلم سٹار سلویسٹر سٹالون کی بطور ایک باکسر کے فلمی دنیا میں واپسی ہوئی ہے۔

گزشتہ کئی سالوں سے سٹالون مختلف مسائل کاشکار رہے، کبھی ان گنت مارپیٹ کے واقعات تو کبھی مالی پریشانی، حتی کہ اس دوران ان کے ذہن کو بھی کافی نقصان پہنچا۔ یہ بات ابھی بعید از قیاس ہے کہ تیس سال قبل کامیابیوں کے جھنڈے گاڑنے والا یہ کردار کیا اس مرتبہ بھی ان کے فلمی کریئر کو دوبارہ اٹھانے میں کوئی مدد دے سکے گا یا نہیں۔ سٹالون کو فلمی سفر میں کافی تنقید کا سامنا رہا۔

ان کو فلموں میں پہلی بڑی کامیابی 1976 میں فلم راکی سے ملی۔ راکی کی کہانی انہوں نے خود لکھی جس میں فلاڈلفیا میں دوسروں کی پٹائی کرنے والے ایک عام سے شخص کو باکسنگ رنگ میں عالمی ہیوی ویٹ باکسرز سے مقابلہ کرنے کا موقع ملتا ہے۔ سٹالون نے اس کہانی کو بیچنے سے انکار کردیا اور ان کا اصرار تھا کہ راکی کا کردار وہ خود ادا کریں گے جبکہ فلم سازوں کا خیال تھا کہ یہ کردار برٹ ریلنولڈ، جیمز کان یا ریان او نیل میں سے کوئی کرے مگر بعد ازاں نیویارک کے سٹالون نے ہی اس کردار کو اس طریقے سے ادا کیا کہ وہ راتوں رات شہرت کی بلندیوں پر پہنچ گئے۔ان کی فلم راکی آسکر ایوارڈ کی 10 مختلف کیٹیگریز میں نامزد ہوئی۔

راکی کو ڈائریکٹر، ایڈیٹنگ،اور بہترین پکچر کی کیٹیگریز میں تین آسکر ایوارڈز ملے۔ سٹالون کو عکس بندی اور اداکاری کے شعبوں میں نامزذ کیا گیا۔

اس کے بعد سٹالون کی فلم روکی ٹو 1979 میں آئی۔ پھر راکی تھری 1982 میں مگر شائقینِ فلم سلویسٹر کی اداکاری سے مطمئن نہیں ہوئے اور راکی فائیو بھی باکس آفس پر کامیابی کے جھنڈے نہ گاڑ سکی۔ایسا محسوس ہوتاتھا کہ لوگ سٹالون کی سیکیوئل یا سلسلہ وار فلموں سے اکتا گئے ہیں۔

باکسنگ پر بننے والی فلموں کی کڑی میں راکی بلبوا کا نمبر چھٹا ہے(فائل فوٹو)

1990 کا دور سلویسٹر کے لیے بڑا سخت رہا اور انہیں فلمی کریئر میں اتار چڑھاؤ کا سامنا رہا اور ان کی فلمیں یکسانیت کا شکار ہو کر فلم بینوں کے ذہنوں پر کوئی چھاپ نہ چھوڑ سکیں اور بری طرح فلاپ ہوئیں۔

تعجب خیز بات نہیں کہ ’راکی بلبوا‘ کے بعد 2008 میں اسی طرز پر ریمبو پکچرز کی چوتھی فلم سامنے آئے گی جس کا نام پہلے ’پرل آف کوبرا‘ رکھا گیا تھا۔ سلسلہ وار یا ایک ہی جیسے کرداروں پر مبنی فلموں کی وجہ سے سٹالون جس تنقید کا شکار رہے اس کے برعکس اس مرتبہ ان کے بارے میں ناقدینِ فلم نے وہ سخت انداز اختیار نہیں کیا ہے۔ ہالی وڈ رپورٹر کا کہنا ہے کہ حالیہ فلم حقیقت میں دل اور دماغ کی گہرائیوں کے قریب محسوس ہوتی ہے۔

تاہم ابھی یہ کہنا مشکل ہے کہ فلمی شائقین فلم’راکی بلبوا‘ کے ذریعے ایک بار پھر باکسر کے اس پرانے کردار کی واپسی کا جشن منائیں گے یا نہیں۔

سٹالون کی نئی فلم ’راکی بلبوا‘ امریکہ میں ریلیز کی جا چکی ہے مگر برطانیہ میں یہ انیس جنوری کو نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

اسی بارے میں
راکی VI کی فلمبندی کا آغاز
04 December, 2005 | فن فنکار
ہالی وڈ اقوامِ متحدہ میں
01 February, 2004 | فن فنکار
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد