کانز میں عالمی فلمی میلے کا آغاز | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
فرانس کے ساحلی شہر کانز میں مشہور عالمی فلمی میلے کا آغاز ہوگیا ہے۔ اس برس کانز فلم فیسٹیول میں کل بائیس فلمیں شریک ہیں جو کہ اس میلے میں دیے جانے والے پام ڈی اور ایوارڈ کے لیے مقابلہ کریں گی۔ بارہ دن تک جاری رہنے والے اکسٹھویں کانز فلمی میلے کی خاص بات انڈیانا جونز سلسلے کی نئی فلم ہے جس کا پریمیئر اس میلے میں ہوگا۔ انڈیانا جونز سیریز کی فلم ’ انڈیانا جونز اینڈ کنگڈم آف کرسٹ سکل‘ کے علاوہ اس میلے کے دوران ہالی وڈ کے مشہور اداکار اور ہدایتکار کلنٹ ایسٹ وڈ کی فلم ’چینجلنگ‘ اور سکرین رائٹر چالر کوفمین کی بطور ڈائریکٹر پہلی فلم بھی دکھائی جائے گی۔ اس برس فلمی میلے کی جیوری کی سربراہی اداکار شان پین کر رہے ہیں جن کا کہنا ہے کہ ’مجھے امید ہے کہ یہاں زیادہ مقابلہ نہیں ہو گا اور ہم جلد ہیں متفق ہو جائیں گے‘۔
شان پین نے جنہیں کلنٹ ایسٹ وڈ کی فلم ’مسٹک ریور‘ میں اداکاری پر آسکر ایوارڈ کے لیے نامزد کیا گیا تھا، اپنے ساتھی کے لیے کسی بھی جانبداری کے امکان کو یکسر رد کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ’ میں یہ نہیں جانتا کہ سنہ 1960 میں میری پیدائش سے اب تک کلنٹ ایسٹ وڈ نے کتنی فلمیں بنائی ہیں مگر مجھے انہوں نے صرف ایک میں کام دیا۔ اس لیے میرے خیال میں جانبداری کا کوئی امکان ہی نہیں ہے‘۔ اس برس کانز فیسٹیول میں کوئی برطانوی فلم شامل نہیں ہے تاہم فیسٹیول کے آرٹ ڈائریکٹر تھیاری فریماکس کے مطابق انہیں امید ہے کہ آئندہ برس کوئی برطانوی فلم اس میلے کی زینت بنےگی۔ | اسی بارے میں کانز فلم فیسٹیول میں 7 انڈین فلمیں03 May, 2007 | فن فنکار کشمیر میں پہلا عالمی فلمی میلہ27 June, 2007 | فن فنکار ٹورونٹو: سکھوں کا فلمی میلہ29 September, 2006 | فن فنکار ایمسٹرڈیم، انڈین فلمی میلہ شروع09 June, 2005 | فن فنکار | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||